Lucknow: لکھنو میں کئی علاقوں کے نام تبدیل کرنے کی تجویز

لکھنو: بی جے پی کے غلبہ والی میونسپل کارپوریشن لکھنو نے شہر کے کئی علاقوں کے نام بدل کر دایاں بازو کے نظریہ سازوں اور مجاہدین آزادی کے نام پر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جاریہ سال بلدی انتخابات سے قبل اس اقدام کو اپوزیشن نے سیاسی محرکہ قراردیا ہے۔بلدیہ کے اجلاس عاملہ میں نئے نام طئے کئے گئے اور انہیں منظوری کیلئے حکومت کو بھیجاگیا‘

جونام بھیجے گئے ہیں ان میں ونائک دامودرساورکر‘ جن سنگھ کے بانی شیاما پرساد مکرجی اور وی ایچ پی قائد اشوک سنگھل کے نام شامل ہیں۔ برلنگٹن کراسنگ کو اشوک سنگھل کانام دیاجائے گا۔سروودیانگر کی گیٹ کو ساورکرسے موسوم کیاجائے گا۔ نرالہ نگر تکونا پارک کا نام شیاماپرساد مکرجی کے نام پررکھاجائے گا۔ مینابیکری کراسنگ کو شیعہ پرسنل لابورڈ کے سابق سربراہ مولانا مرزا محمداطہر سے موسوم کیاجائے گا۔ لکھنو میونسپل کارپوریشن میں قائد اپوزیشن سیدیاورحسین ریشو نے اسے خالصتاً سیاسی اقدام قراردیا۔سماج وادی پارٹی قائد نے کسی کا نام لئے بغیر کہا کہ کئی چوراہوں اور عام مقامات کو ان لوگوں سے موسوم کیاجارہاہے جن کا شہر یا اس کے کلچر سے کوئی لینادینا نہیں۔ ان میں بعض نام ایک مخصوص آئیڈیالوجی کو بڑھاوادینے کیلئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے