گرانٹ کیلئے ڈرافٹ تیار یا پھر انتظار کرنا پڑے گا ، آزاد میدان میں دھرنا جاری

مالیگاؤں سے سیکڑوں ٹیچرس ممبئی دھرنے میں شامل، نامور اسکولوں کے اساتذہ دھرنے سے غیر حاضر، شرکت کی اپیل

ممبئی : 15 نومبر (نمائندہ خصوصی ) مہاراشٹر راجیہ اگھوشت شکشک مہا سنگھ کے بینر تلے ریاست بھر کے اساتذہ کا آزاد میدان میں گزشتہ 253 روز سے بے مدت دھرنا اندولن جاری ہے ۔آج ممبئی آزاد میدان دھرنے میں ہزاروں اساتذہ نے مہاراشٹر کے کونے کونے سے شرکت کی ۔اس دھرنے میں گرانٹ دو گرانٹ دو صد فیصد گرانٹ دو کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے ۔یہاں تنظیم کے رنگاری سر، ببن ایولے سر ،سوپان خامکر سر افتخار سر نے اظہار خیال کرتے ہوئے اساتذہ کو اپنے حقوق یاد دلائے اور گزشتہ 22 سالوں سے بغیر تنخواہ کے درس و تدریس کے فرائض انجام دینے کے باوجود سرکار کسطرح اساتذہ کے ساتھ بھید بھاؤ کررہی ہیں؟ ان ہی وجوہات کو مد نظر رکھتے ہوئے اساتذہ نے سو فیصد گرانٹ کا مطالبہ برقرار رکھا ۔

یہاں رنگاری سر نے خطاب کرتے ہوئے منترالیہ لیول کر گرانٹ کے حصول کیلئے ہورہی کاغذی کارروائی کو تفصیل سے بتایا اور کہا کہ سرکار سنجیدہ نظر آرہی ہیں لیکن احتجاج میں شدت کرنا ضروری ہے اور اب تک جو اساتذہ دھرنا گاہ میں نہیں پہنچے ہیں انہیں ہر حال میں ممبئی آنا ہوگا تب جاکر سرکار گرانٹ دیگی ۔اسطرح کی تفصیلات شیخ زاہد سر مالیگاؤں ہائی اسکول نے دی ۔انہوں نے بتایا وزیر اعلیٰ شندے اور وزیر تعلیم دیپک کیسرکر منترالیہ میں نہ ہونے سے ڈرافٹ فائنل ہونے میں آج تاخیر ہورہی ہیں ۔آفیسران کاغذی کارروائی کو انجام دے رہے ہیں ۔لیکن سرکار یکم نومبر سے پندرہ نومبر تک کیا کررہی تھی؟ اسطرح کے سوال بھی اساتذہ کررہے ہیں۔اساتذہ تنظیم کے بھرے جامنک سر نمائندہ وفد کیساتھ منترالیہ میں نمائندگی کررہے ہیں جبکہ ہزاروں اساتذہ گرانٹ کیلئے آزاد میدان دھرنے میں شامل ہوکر احتجاج کررہے ہیں ۔

اس دھرنے میں مالیگاؤں تعلقہ اردو مراٹھی اساتذہ نے کثیر تعداد میں اپنی شرکت درج کی ۔ان میں مالیگاؤں ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج،مالیگاؤں گرلس ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج ،ثناء اسکول ، مدر عائشہ، ڈی لائٹ، موحوم عابد علی ، ایل وی ایچ، مدر آمنہ، سر سید، حجن قمروالنساء، ٹی ایم ہائی اسکول، شیخ امام پرائمری اسکول، مدر عا ئشہ ہائی اسکول،مدر آمنہ اردو پرائمری اسکول، ڈائمنڈ اسکول، جامعة الھدیٰ ہائی اسکول، جے اے ٹی اسکول، جمہور اسکول،میرا اسکول، سرسوتی اسکول سمیت دیگر اسکولوں کے لیڈیز جینٹس اساتذہ نے بڑے ہی جوش و خروش سے دھرنے میں شرکت کی ۔مالیگاؤں سے اب بھی بہت ساری اسکولوں کے اساتذہ دھرنے میں شامل نہیں ہوئے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ بھی دھرنے میں شامل ہوں ۔اردو پرائمری، سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کی فہرست عیاں کی گئی ہیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ اب بھی شہر کے سیکڑوں ٹیچر دھرنے اور مظاہرے سے دور ہیں ۔لہذا انہیں بیدار ہونا ضروری ہے اسطرح کی اپیل بھی شیخ زاہد سر نے مہاراشٹر راجیہ اگھوشت شکشک مہا سنگھ کی جانب سے کی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے