گنـگا ٹـائِـل وڑجئـی روڈ سـے حـاجی ہاشم حسین ماڈل اسکول شاداب نگر تک کانکـریٹ راستـے کے تعمیـری کام کا آغـــاز

30 لاکـھ کے تخمیـنہ سـے تعمیــر ہونـے والـے اِس راستـے کا افتتـاح رکن اسمبلی فاروق شاہ کے ہاتھـوں عمــل میں آیـا ..!!*

دھولیہ
20 اکتوبر 2022
شہر دھولیہ کے ترقی پسند رکن اسمبلی فاروق شاہ کی کاوشوں سے میونسپل علاقوں میں بنیادی سہولیات کی ترقیاتی سکیم کے تحت حاصل شدہ 30لاکھ کے فنڈ سے وارڈ نمبر19 کے شاداب نگر میں گنگا ٹائِل وڑجئی روڈ سے حاجی ہاشم ماڈل اسکول تک کانکریٹ سڑک کے تعمیری کام کا آغاز کیا گیا جس کا افتتاح رکن اسمبلی فاروق شاہ کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔ اس موقع پر ایک مختصر سی استقبالیہ تقریب ہاشم ماڈل اسکول کے چئیرمن حاجی اسلم سیٹھ کی صدارت میں منعقد کی گئی جس میں مقامی رہائشیوں کی جانب سے رکن اسمبلی فاروق شاہ کے ساتھ ہی ساتھ مجلس اتحاد المسلمین کے تمام کارپوریٹر اور عہدہ داران کا گُل پوشی کر کے استقبال کیا گیا ۔

اِس پُر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قیصر احمد پینٹر نے حاجی ہاشم حسین ماڈل اسکول کی پاس پختہ کانکریٹ راستے کے تعمیری کام کا آغاز کئے جانے کی سراہنا کرتے ہوئے رکن اسمبلی فاروق شاہ کا شکریہ ادا کیا گیا ۔ یاد رہے شاداب نگر میں گنگا ٹائل وڑجئی روڈ سے حاجی ہاشم حسین ماڈل اسکول کی جانب جانے والی اس سڑک کی حالت نہایت خستہ حال ہو چکی تھی ، جگہ جگہ گڑھے پڑھ چکے تھے جس سے آمد و رفت میں راہگیروں اور مقامی رہائشیوں کو مشکلات کا سامنا تھا ۔

چونکہ حاجی ہاشم ماڈل اسکول کے اساتذہ ، طلباء و طالبات اور شاداب نگر کے مکین آمد و رفت کیلئے اسی راستے کا استعمال کرتے ہیں اسی لئے اِس راستے پر ہر وقت گہما گہمی رہتی ہے ۔ اس راستے کی خستہ حالی سے اسکول کے طلباء ، اساتذہ کے علاوہ ہر عام و خاص پریشان تھا جس کی شکایت مقامی رہائشیوں نے رکن اسمبلی فاروق شاہ سے کر کے سڑک کے تعمیر کی گزارش کی تھی ۔ ہاشم ماڈل اسکول کے اطراف کے مکینوں کی گزارش کا نوٹس لیتے ہوئے رکن اسمبلی فاروق شاہ نے میونسپل علاقوں میں بنیادی سہولیات کی ترقیاتی اسکیم کے تحت 30 لاکھ کا فنڈ حاصل کر کے شاداب نگر میں ہاشم ماڈل اسکول کے پاس سڑک کے تعمیری کام کی شروعات کی جس کا افتتاح رکن اسمبلی فاروق شاہ کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔

شاداب نگر میں گنگا ٹائل وڑجئی روڈ سے حاجی ہاشم ماڈل اسکول تک سڑک کی تعمیر سے مقامی رہائشیوں اور اساتذہ ، طلبات میں خوشی کا ماحول ہے اور ہر کسی کی جانب سے رکن اسمبلی فاروق شاہ کو نیک خواہشات کے ساتھ دعائوں سے نوازا جا رہا ہے ۔
آج شاداب نگر میں سڑک کے تعمیری کام کی افتتاحی تقریب میں رکن اسمبلی فاروق شاہ ، ہاشم ماڈل اسکول کے چئیرمن حاجی اسلم سیٹھ ، معاون کارپوریٹر و شہر صدر مختار بلڈر ، ضلع صدر ناصر پٹھان ، کارپوریٹر سعید بیگ ، کارپوریٹر آمر پٹھان ، یوسف پاپا سر ، قیصر احمد پینٹر ، سابق کارپوریٹر ساجد سائی ، رفیق شاہ پٹھان ، حلیم شمس الدین انصاری، سعود عالم ، شاہد سر ٹیپو ، رفیق قاضی ، وسیم پنجاری ، ایبا ٹھیکیدار ، نظام سید ، ماجد شہزاد احمد ، شعبان انصاری ، کے علاوہ مقامی رہائشی لوگ بڑی تعداد میں موجود تھے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے