جمعرات کو معہد ملت میں سرپرستوں کی میٹنگ

الحمد للہ معہد ملت مالیگاؤں میں تعلیمی وتربیتی نظام بہتر سے بہترین ہوتا جارہا ہے، مہتمم معہد ملت حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب کی مسلسل توجہات نیز ذمہ داران مدرسہ کی فکر مندی وکوشش اور اساتذہ معہد کی مستقل جد وجہد کے نتیجے میں معہد مسلسل ترقی کے درجات طے کررہا ہے۔

معہد ملت میں طلبہ کی تعلیمی وتربیتی ترقی کے سلسلے میں بنائے گئے نظام کی اطلاع اور اس میں سرپرست حضرات کی شرکت وعملی تعاون کے لیے معہد میں زیر تعلیم تمام ہی مقامی طلبہ کے سرپرستوں کی ایک اہم میٹنگ مورخہ ۱۷؍ نومبر ۲۰۲۲ء بروز جمعرات صبح گیارہ بجے حضرت مولانا محمد ادریس عقیل ملی قاسمی صاحب کی صدارت میں معہد ملت ہی میں منعقد ہوگی۔ لہذا سرپرست حضرات سے گذارش ہے کہ اپنے بچوں کے زرین مستقبل کے لیے ایک گھنٹہ ضرور فارغ کریں۔*منجانب: شعبہ نشر واشاعت معہد ملت مالیگاؤں*



منجانب: شعبہ نشر واشاعت معہد ملت مالیگاؤں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے