وزیر ذراعت عبدالستار سیٹھ کومنتری کے عہدے سے ہٹایاجائے

مہاراشٹر راشٹروادی کانگریس مائناریٹی نائب صدر حاجی محمد یوسف نیشنل کی قیادت میں وفد کی ایڈیشنل کلکٹر کو مکتوب پریس ریلیز (مالیگاؤں ) آج مورخہ 9نومبر بروز بدھ دوپہر میں 3 بجے مہاراشٹر راشٹروادی کانگریس

مائناریٹی نائب صدر حاجی محمد یوسف نیشنل کی قیادت میں ایک وفد نے مالیگاؤں میں ایڈیشنل کلکٹر محترمہ مایاپاٹوڑے صاحبہ سے ملاقات کی اور ایک مطلباتی مکتوب دیا حاجی محمد یوسف نیشنل نے کلکٹر صاحبہ سے کہا کہ جب منتری کا عہدہ لیتےوقت منتری عبدالستار نے قسم

کھائی تھی کہ وہ سنویدھان کا پالن کرینگے، راجیہ کی عوام کی سرکھشا کرینگے انہیں سہولیات مہیا کرائیں گے انکی عزت آبرو کی حفاظت کرینگے. لیکن گذشتہ روز میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے سنویدھان کی توہین کی ہے. انہوں نے خاصدار سپریا تائی سڑے کیخلاف غیر اخلاقی

باتیں اور نازیبا کلمات بولے ہیں. ہمارے ملک میں ایک نعرہ بہت لگایا جاتا ہے بیٹی پڑھاؤ بیٹی بچاؤ لیکن اسی ملک کے راجیہ کے ایک منتری دیش کی ایک بیٹی کیخلاف نازیبا کلمات بولتے ہیں. ایسے منتری کو انکے عہدے سے فوراً ہٹایا جائے اور انکے خلاف قانونی کارروائی کیجائے. آج کے اس وفد میں اخلاق بالے مقادم، رفیق حاجی، ڈاکٹر مجیب،

ڈاکٹر انیس، مستان شیخ، مزمل شیخ، راجو شیخ، یونس خان، اسرارپھلکے والے، یونس خان، شوکت بھائی، امتیاز گاندھی ودیگر افراد شریک تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے