روزنامہ ایشیا ایکسپریس اور وائرل نیوز لائیو کے نامہ نگار عمران امجد خان ’’ مولانا آزاد‘‘ ایوارڈ کے لیے منتخب

جامنیر(نامہ نگار) جامنیر کے روزنامہ ایشیا ایکسپریس، وائرل نیوز لائیو کے نامہ نگار اور خدائی خدمتگار فلاحی تنظیم کے صدر عمران خان امجد خان کی صحافتی خدمات کو دیکھتے ہوئے انہیں مولانا ابوالکلام آزاد پبلک لائبریری

کرجوت کی جانب سے’’ مولانا آزاد اردو اسٹار پترکار‘‘ ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا، واضح ہو کہ مولانا ابوالکلام آزاد پبلک لائبریری کی جانب سے ہر سال کی طرح امسال بھی کرجوت تعلقہ راویر ضلع جلگاؤں کی جانب سے دسمبر میں ایک عظیم الشان تقسیم ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا جارہا ہے، جس میں صحافتی میدان میں اپنے کارہائے نمایاں انجام

دینے والوں کی خدمت میں ایوارڈس تقسیم کئے جائیں گے، اس کےعلاوہ سماجی و رفاہی خدمات انجام دینے والوں کو بھی تہنیت پیش کی جائیگی، شہر جامنیر سے عمران امجد خان کو امسال اس ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے