نہم جماعت کے طلباء و طالبات توجہ فرمائیں اور جلد از جلد اپنا رجسٹریشن کروائیں

مالیگاؤں ایجوکیشنل فورم کے زیراہتمام "میں بنوں گا آئی اے ایس” مقابلے کا انعقاد عمل میں آ رہا ہے- شہر عزیز مالیگاؤں کے تمام ہی ہائی اسکولوں کے جماعت نہم کے طلباء و طالبات اس مقابلے میں شرکت کے اہل ہونگے۔ طلبہ کے درمیان ایک مقابلے کی شکل میں امتحان لیا جائے گا جس میں یو پی ایس سی / ایم پی ایس سی طرز پر

سوالات ہونگے- مالیگاؤں ایجوکیشنل فورم کے صدر محترم الحاج ڈاکٹر منظور حسن ایوبی صاحب کی ایماء پر اور فورم کے سرپرست، فیروز حسین بادشاہ سر کے مشوروں سے دیگر اراکین فورم نے ایک منصوبہ بندی کی ہے جس کے تحت شہر عزیز کی تمام ہائی اسکولوں کی جماعت نہم کے طلباء و طالبات کے درمیان ایک نصاب اور کرنٹ

افئیرز(حالات حاضرہ) پر مشتمل پیپر ترتیب دیا جارہا ہے- اس مقابلہ جاتی امتحان میں شریکِ مقابلہ میں نمایاں نمبرات حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو انعامات سے بھی نوازا جاۓ گا- تمام ہی اسکولوں کے جماعت نہم کے طلباء و طالبات سے گزارش کی جاتی ہے اس مقابلے میں شریک ہونے کے لئے اپنے ناموں کا اندراج کروائیں- اسکولی اوقات میں سٹیزن کیمپس، سردار پرائمری اسکول میں

ایوبی معاذ سر و توصیف سر سے رجسٹریشن فارم حاصل کر کے فارم بھر کر وہیں جمع کروائیں- مزید معلومات کے لیے اعجاز صدیقی سر 7020221001 اور رضوان ربانی سر 8983174977 سے رابطہ کیا جاسکتا ہے-

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے