رائل یونیورسل اسکول میں سرپرست و اساتذہ کی میٹنگ، آن لائن سالانہ ملت کانفرنس کا اہتمام

خاتون ایجوکیشن سوسائٹی کے اشتراک سے ایم ایف ای آر ڈی کے زیراہتمام آن لائن سالانہ ملت کانفرنس، طلباء کی اخلاقی تربیت اور اساتذہ کی ذمہ داریاں سے متعلق دس سے زائد عنوانات پر اسلامک اسکالرز کا لکچرز

مالیگاؤں (پریس ریلیز ) خاتون ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام جاری رائل یونیورسل اسکول عبدالمطلب کیمپس میں آج بروز سنیچر 19 نومبر کو سرپرست و اساتذہ کی میٹنگ منعقد کی گئی۔ جس میں پرنسپل سید ظہیر کے ہمراہ تمام مضامین کے اساتذہ موجود رہیں۔ اس درمیان ہر اساتذہ نے ذاتی طور پر طلباء کی تعلیم و تربیت اخلاق و کردار سے متعلق تجاوز اور رزلٹ کو سرپرست کے سامنے پیش کیا۔

وہیں خاتون ایجوکیشن سوسائٹی کے اشتراک سے ملت فاونڈیشن فور ایجوکیشن ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کے زیراہتمام جاری آن لائن سالانہ ملت کانفرنس میں طلباء و اساتذہ شامل رہیں۔ رائل یونیورسل اسکول کے ڈیجیٹل کلاس روم میں اسکرین کے ذریعے طلباء و اساتذہ نے آن لائن سالانہ ملت کانفرنس کے اسلامک اسکالر کے لکچرز کو بغور سنا۔

اس موقع پر پرنسپل سید ظہیر نے بتایا کہ ایم ایف ای آر ڈی کی جانب سے آن لائن سالانہ ملت کانفرنس دو روزہ 18 تا 19 نومبر کو منعقد کی گئی۔ جس میں طلباء کی اخلاقی تربیت اور اساتذہ کی ذمہ داریاں سے متعلق دس سے زائد عنوانات پر اسلامک اسکالرز نے لکچرز کو مختلف ماڈل کے ذریعے بہترین انداز میں پیش کیا۔ سید ظہیر نے مزید کہا کہ اس کانفرنس میں 300 سے زیادہ تعلیمی اداروں کے طلباء و اساتذہ آن لائن شامل رہیں۔ خاتون ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام جاری تمام تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات کے علاوہ خاص طور پر اساتذہ کثیر تعداد میں شامل رہیں۔ اس دوران چیئرمین رضوان عبدالمطلب نے ایم ایف ای آر ڈی کے ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا اور کانفرنس میں آن لائن شریک طلباء و اساتذہ کو تمام باتوں پر عمل کرنے اور اپنی زندگی میں اسے شامل کرنے کی ہدایت دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے