مالیگاؤں شہر کانگریس کمیٹی کے عہدیداران نے بھارت جھوڑو یاترا میں شرکت کی

مالیگاؤں(پریس ریلیز ) نفرت چھوڑو، بھارت جوڑو کے فلک شگاف نعروں کے ساتھ ہندوستان بھر میں راہل گاندھی بھارت جوڑو یاترا کررہے ہیں۔ جہاں وہ ہر سماج و طبقے کے لوگوں سے ملتے ہوئے اتحاد و بھائی چارگی کا پیغام دے رہے ہیں۔ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف ،بے روزگاری کے خلاف اور دیگر ملکی مسائل کے خلاف یہ یاترا ہے۔ 19

نومبر 2022 کو مہاراشٹر کے شیگاؤں، جالمب میں مالیگاؤں شہر کانگریس کمیٹی کے صدر اعجاز بیگ کی قیادت میں کانگریس پارٹی کے عہدیداران نے شرکت کی اور یاترا کے ساتھ چلے۔ اس قافلے میں نائب صدر جمیل کرانتی، نائب صدر ڈاکٹر منظور حسن ایوبی، نائب صدر احتشام شیخ، نائب صدر عمران انجینئر، ترجمان عمران راشد، ترجمان زین العابدین پٹھان، سیکرٹری عبد الغفار، جوائنٹ سیکریٹری

صابر بھائی موبائل والے، جوائنٹ سیکریٹری ہاشم انصاری، جوائنٹ سیکریٹری شیخ اختر ریڈی میڈ، جوائنٹ نہال فائبر، او بی سیل صدر عبد الحفیظ انصاری، او بی سی سیل خاتون صدر شمیم بانو، شگفتہ سبحانی، بلاک صدر مختار ٹیلر ، بلاک صدر فرید حاجی، مجید فلکے والے کے علاوہ کانگریس پارٹی کے دیگر عہدیداران و اراکین شامل تھے۔ ایسے تفصیل مالیگاؤں شہر کانگریس کے ترجمان عمران راشد نے فراہم کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے