جمعيت علمإء سلیمانی چوک کے وفد کا ایک روزہ ضلع ناسک جمعیت علمإءکا دورہ

3 نومبر 2022ٕٕ جمعرات کوصبح دس بجے*

انصارجماعت خانہ میں تحفظ ختم نبوت و تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

مورخہ 26 اکتوبر 2022ٕ بدھ کو جمعیت علمإء مالیگاٶں سلیمانی چوک کاایک وفد مولانا آصف شعبان صاحب کی قیادت میں ضلع ناسک کا دورہ کیا جسمیں سب سے پہلے سٹانہ جمعیت علمإءکے ذمہ داران سے ملاقات ہوٸ اس موقع پر مولانا آصف شعبان صاحب صدر جمعیت علماء مالیگاٶں نے جمعیت علمإء ہند کی کارکردگی کو بتایا ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ 3 نومبر 2022 جمعرات کو ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد بھی ہورہا ہے

جس میں ملک ہندوستانی کی معروف شخصیت استاد حدیث وفقہ ازہر ہنددارالعلوم دیوبند مفتی سید سلمان منصورپوری دامت برکاتھم اور صدر جمعیت علمإء مہاراشٹر حافظ ندیم صدیقی صاحبان کی آمد ہورہی ہے اس لٸے ان تمام جمعیت علماء کے اراکین وخدام کو پروگرام میں شرکت کی دعوت دی گٸ مولاناعبدالحلیم صدر جمعیت علماء سٹانہ مولانا محمدابراہیم ودیگر اراکین وخدام جمعیت علماء سٹانہ موجود تھے اسی طرح یہ وفد سٹانہ سے ہوکر امبڑ لنک روڈ جمعیت علماء کے صدر مولانا عبدالمعبود صدیقی حافظ طیب ودیگر جمعیت سے وابستہ احباب کو بھی دعوت نامہ کے ذریعے سے 3 نومبر پروگرام میں شرکت کی اپیل کی گٸ بعدہ یہ وفد بعد نماز ظہر ناسک سڈکو پہنچا جہاں پر جنرل سکریٹری مولاناسلیم اشاعتی ودیگراحباب سے بھی ملاقات ہوٸی تفصیلی گفتگو کرتےہوٸے مولانا آصف شعبان نے پروگرام میں شرکت کی درخواست کی اس کے بعد عصر کی نماز کے وقت یہ وفد چاندوڑ پہنچا نماز کے بعدحافظ التمش عثمانی مفتی محسن اشاعتی سے بھی گفتگو ہوٸی اس طرح منماڑ جمعیت علماء کے صدر حاجی رفیق مولانا توصیف عبدالقدیر سے بھی ملاقات ہوٸی

اور ان کو بھی پروگرام میں شرکت کی دعوت دی گٸ
بعد نماز مغرب یہ وفد جمعیت علماء ناندگاٶں کے فعال ومتحرک جنرل سکریٹری جاوید بھاٸی اور جمعیت سےوابستہ کثیر تعدادمیں شریک رہے کارکنان کے سامنے مولانا آصف شعبان صاحب نے پروگرام کی اہمیت وغرض وغایت بتاتے ہوۓ پروگرام میں شرکت کی دعوت دی اس وفد میں مولانا آصف شعبان قاری اخلاق احمد جمالی مولانا جمال *ناصر ایوبی مولانا محمد حسن ملی حافظ عبدالعزیز رحمانی ظہیر قیصر شیخ صابر خلیل ایم ایم مدنی صاحبان شریک رہے مقامی سطح پر بھی آنے والے دنوں میں علمإاٸمہ مساجد وتعلیم یافتہ احباب سے ملاقات کا سلسلہ جاری رہےگا تاکہ پروگرام کامیابی سے ہمکنار ہو اہلیان شہر مالیگاٶں سے بھی پروگرام میں شرکت کی درخواست ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے