مولانا آزاد روڈ تعمیر کی افتتاحی تقریب میں مجلسی ایم ایل اے نے مقامی کانگریس کے متعلق ایک نیا سوال کھڑا کردیا

کیا موجودہ کانگریس صدر محض کرایہ کا ٹٹو ہے؟*
مالیگاؤں کانگریس صدارت کے ایک اہم دعویدار صابر گوہر نے ناسک سینٹرل جیل سے رہائی کے بعد اپنا پہلا سیاسی بیان جاری کرتے ہوئے مجلسی ایم ایل اے اور مقامی

کانگریس صدر پر تنقید کی انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز شہر کے مشہور و معروف مولانا ابوالکلام آزاد روڈ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر مقامی رکن اسمبلی نے سروے نمبر 152 کے ساکنان کے ہاٹ مکس کی بجائے سیمنٹ روڈ تعمیر کرنے کے اعتراض اور اس روڈ کے متعلق جاری حکومتی فنڈس کے سلسلے میں خلاصہ پیش کرتے ہوئے واضح کیا کہ کانگریس کے موجودہ کارگذار صدر صدارت حاصل کرنے سے قبل مجلسی ایم ایل اے کے ایم ایل اے ہاسٹل والے روم میں ہی فریش ہوکر گئے تھے مزید یہ کہ کانگریس لیڈر و سابق وزیر محصول بالا صاحب تھورات سے موصوف نے ہی سفارش کرتے ہوئے انہیں نہ صرف

صدارت دلوائی بلکہ ان کی ہی معاونت سے انہیں 3,کروڑ روپیوں پر مشتمل خطیر رقم بھی تفویض کروائی تھی۔ صابر گوہر نے کہا کہ مجلسی ایم ایل اے کا مذکورہ بیان واضح کرتا ہیکہ مالیگاؤں کانگریس کے موجودہ صدر محض کرایہ کا ٹٹو ہے اور اگر مجلسی ایم ایل اے کی بات کو سچ مان لیا جائے تو یہ بھی ممکن ہیکہ مستقبل قریب میں خود مجلسی ایم ایل اے بھی کانگریس کی صدارت حاصل کرسکتے ہیں مجلسی ایم ایل اے کی کانگریس لیڈر بالا

صاحب تھورات سے قربت اور ان کی ہر شرط کو مان لینے کی دعویداری تو فی الحال یہی ثابت کرتی ہے۔مجلسی ایم ایل کے حالیہ خلاصے نے شہر میں ایک نیا سوال کھڑا کرتے ہوئے کانگریس صدارت کو شک کے گھیرے میں کھڑا کردیا ہے۔ بہر حال بہت جلد عوام کے سامنے حقیقت واضح ہو جائے گی اس طرح کا خلاصہ صابر گوہر نے اپنے پہلے سیاسی بیان میں واضح کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے