ناگپور وسترادیوگ ٹیکسٹائل کمشنر نے وستر ادیوگ کمیٹی بنائی

مالیگاؤں شہر سے ایک بھی نمائندے کو کو نہیں لیاگیا.

گذشتہ روز ناگپور وسترادیوگ ٹیکسٹائل کمشنر نے وستر ادیوگ نام سے اکمیٹی بنائی جسمیں مہاراشٹر بھر سے پاورلوم صنعت سے جڑے 24 لوگوں کو شامل کیاگیا. لیکن اس کمیٹی میں پاور لوم صنعت سے جانے جانیوالی شہر مالیگاؤں سے ایک بھی ممبر کو شامل نہیں کیا گیا.

اسی سلسلے میں شہر مالیگاؤں آل پاور کنزیومر ایسوسی ایشن کے ممبران نے ناسک ضلع پالک منتری دادا بھوسے صاحب سے ملاقات کی اور انہیں اس کمیٹی کے تعلق سے بتایا گیا اور شہر سے کسی بھی نمائندے کو کو نہیں لیاگیا. ایسی شکایت دی گئی. دادا بھوسے صاحب نے فوراً ناگپور وسترادیوگ ٹیکسٹائل کمشنر کو فون کیا اور کہا کہ آپ نے مہاراشٹر وسترادیوگ کمیٹی بنائی لیکن مالیگاؤں کو کیوں نظر انداز کیا اس بات پر ناگپور وسترادیوگ ٹیکسٹائل کمشنر نے معزرت کی اور شہر سے چار نمائندوں کو شامل کرنیکا کہا اور انکے نام مانگے. ایسوسی ایشن نے وہیں مشورہ کرکے چار ساجد انصاری، شبیر دیگ والے، کے ڈی مہاجن، یوسف الیاس کے نام دئیے.

دادا بھوسے صاحب نے یہ چاروں نام ناگپور وسترادیوگ ٹیکسٹائل کمشنر کو مہاراشٹروستر ادیوگ کمیٹی میں شامل کرنیکا ادیش جاری کیا.

آل مالیگاؤں پاور کنزیومر ایسوسی ایشن کی جانب سے دادا بھوسے صاحب کا شکریہ ادا کیا گیا.

اس وفد میں یوسف سیٹھ نیشنل، اخلاق بالے مقادم، ساجد انصاری، شبیر دیگ والے، عتیق کمال، مال عمیر سر، محبوب شیخ، مولانا زاہد ندوی،مولانا شکیل، کے ڈی مہاجن وغیرہ شامل تھے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے