شہر میں ہو کوئی بھی کام ، یاد آئے رضوان بیٹری والے کا نام

مالیگاؤں ( راست و نامہ نگار) شہر کے قلب میں واقع لڑکیوں کی سب سے بڑی دینی درسگاہ کےقریب سروے نمبر 156 کی عوام گزشتہ کئی دنوں سے یہاں واقع سرکاری بیت الخلا کے اطراف میں جمع گندگی سے پریشان تھی۔ اس جگہ پر گندگی اس قدر ہے کہ محلے کے رہائشی تو دور یہاں سے چند لمحوں میں گزرنے والے افراد بھی اس تعفن کو

برداشت نہیں کرپاتے۔ علاقے کے لوگوں نے یہاں کے کارپوریٹر اور کارپوریشن انتظامیہ کو کئی بار اس مسلئے سے آگاہ کیا اور تحریری شکایت بھی دی گئی لیکن ان ذمہ دار افراد کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔ تب اس گندگی سے پریشان مقامی لوگوں نے عوامی پارٹی کے رہنما رضوان بیٹری والا کو طلب کیا اور انھیں تمام تر تفصیلات فراہم

کیں۔ محلے کے لوگوں نے بتایا کہ یہاں کے تقریباً سبھی ذمہ داران کو موقع دے کر آزمالیا گیا لیکن وقت پڑنے اور مسائل کے حل کے لیے کوئی آگے نہیں آتا۔ شہر میں صرف رضوان بیٹری والا ہی وہ شخص ہے جو کبھی بھی اور کہیں بھی عوام کی ایک آواز پر ان کے پاس پہنچ جاتا ہے اور ہر چھوٹے بڑے مسلئے کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتا ہے۔ رضوان بیٹری والے نے علاقے کے لوگوں کے ہمراہ اس جگہ کا دورہ کیا اور کارپوریشن انتظامیہ کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر 24 گھنٹوں میں یہ گندگی صاف نہیں کی گئی تو یہ گندگی یہاں سے اٹھاکر کمشنر آفس پر ڈال دی جائے گی اور کارپوریشن خود اس کی ذمہ دار ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے