اگنی ویر کے تحت شھر کے 30 نوجوانوں کا قافلہ ممبئی روانا

مورخہ 26 ستمبر 2021 بروز پیر کی صبح فجر کے بعد مالیگاؤں شھر کے ایسے 30 نوجوان جو پچھلے 3 مہینے سے ریٹائر آرمی آفیسر جناب یونس خان کی نگرانی میں شھری سطح پر ٹریننگ حاصل کر رہے تھے ایسے 30 نوجوانوں کا قافلہ آج صبح 7 بجے عضباء سوسائٹی رونق آباد سے اعجاز شاھین سر، یونس خان ریٹائرڈ آرمی آفیسر ، اقبال انصاری سر اور حبیب سر کی سر پرستی میں ممبئی کیلئے روانہ ہوا اس موقع پر عضباء سوسائٹی کے صدر و اراکین کی جانب سے ان نوجوانوں کو نیک خواہشات پیش کی گئی

اسی کے ساتھ اس حوصلہ افزا پروگرام کے صدر جناب حاجی عبدالرشید کھجور والا صاحب کی جانب سے ان نوجوانوں کو کجھور کھلا کر اور رونق آباد کے زمہ دار جناب ریاض میمن صاحب کی جانب سے برفی کے زریعے منہ میٹھا کروا کر نیک خواہشات کے ساتھ روانہ کیا شھر مالیگاؤں کی تاریخ میں آج کا ایسا پہلا موقع ہے کہ آرمی بھرتی کیلئے ایک ساتھ 30 نوجوانوں کا قافلہ ممبئی کی فائنل ٹریننگ کیلئے روانہ ہو اللہ پاک سے دعا ہے کہ اللہ پاک ان تمام ہی نوجوانوں کو وطن عزیز کی خدمت کرنے اور حفاظت کرنے کے نیک جذبوں کو قبول فرما کر ان کے سیلیکشن کو یقینی بنانے کی راہ ہموار کریں اور ان تمام نوجوانوں کو کامیابی و کامرانی عطاء فرمائے آمین۔ پروگرام کے اخیر میں عضباء سوسائٹی کے صدر جناب پرویز خان سر نے تمام ہی نوجوانوں کے جذبے کو سلام پیش کرتے ہوئے ان سارے نوجوانوں کا سیلیکشن ہو ایسی دعائیں پیش کی اخیر میں مفتی فیضان صاحب امام وخطیب نزیریہ مسجد کی دعا پر پروگرام کا اختتام ہوا

اس پروگرام میں مہمان خصوصی ، افروز خان سرپرست عضباء سوسائٹی، حافظ جمیل مدرسہ ریاض الجنہ ،مفتی فیضان نزیریہ مسجد ، حاجی عبدالرشید کھجور والا صاحب، ریاض میمن صاحب ، پتر کار جمال شیخ صاحب، احتشام بیکری والا صاحب ،اعجاز شاھین سر، وسیم موسی صاحب، ساجد احسان سر،محمد صاحب کیلے والا صاحب، یونس بھائی صراط مستقیم ، عبدالرب خان سپاری والا ، اسی کے ساتھ ناسک شھر کی متحرک تنظیم ایمس چیریٹیبل ٹرسٹ کے زمہ داران نے ان نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی اور نیک خواہشات پیش کی ، اور شھر کے متحرک واٹس ایپ گروپ گمشدہ بچوں کی تلاش گروپ کے ذمہ دار ضیاء مسکان، مسلم انتی سیوا کے زمہ داران اور کئی اداروں کے زمہ داران کا فون کے زریعے نیک خواہشات پیش کی گئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے