رکـن اسمبــلی فـاروق شـاہ کـی جـانـب سـے منعقـدہ اجتمـاعـی شـادی کی کامیـابـی پـر انتـظامیہ کمیـٹی کا والہـانہ استقبـال ۔۔!!

گزشتہ کل شہر دھولیہ کے ترقی پسند رکن اسمبلی فاروق شاہ صاحب کی جانب سے اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں 22 جوڑے رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے جنھیں رکن اسمبلی فاروق شاہ صاحب کی جانب سے بطورِ تحفہ روزمرہ کی زندگی میں استعمال ہونے والے تقریباً 50 برتنوں پر مشتمل دہیز دیا گیا ۔

اس اجتماعی شادی کی تیاریوں سے اختتام تک انتظامیہ کمیٹی متحرک رہی جن کی بدولت اجتماعی شادی کا پروگرام بے حد کامیاب رہا جس کی خوشی میں آج دارالسلام دھولیہ پر رکن اسمبلی فاروق شاہ صاحب کی موجودگی میں انتظامیہ کمیٹی کے تمام ارکان جن میں

حاجی بھکن شاہ ، غلام حاجی شاہ ، حاجی چھوٹو سیٹھ ، حاجی عبدالرؤف ٹھیکیدار ، مولوی شکیل احمد قاسمی ، چھوٹو سیٹھ مچھلی والے ، ناصر پٹھان ، مختار بلڈر ، زاہد بھیا دیو پور ، فاروق ایم آر ، یوسف پاپا سر ، ساجد سائی کا والہانہ استقبال کیا گیا ۔ اس موقع پر دھولیہ ایم آئی ایم کے حلیم شمس الدین انصاری ، سعود سردار ، سعود عالم ، زید ذاکر حسین ، شاہد سر ٹیپو ، شاہد انور ، ابرار احمد ، شعبان مقادم حبیب ایم آر و دیگر موجود تھے ۔

✒️ حلـیـم شمـس الـدیـن انصـاری
‌ ایم آئی ایم ضلع صدر
میڈیا سیل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے