ڈاکٹر سدھیر تانبے کی این سی پی بھون پر آمد ،گریجویٹ ووٹر لسٹ میں نام شامل کرنے کیلئے تعاون کی درخواست

مالیگاؤں شہر میں گریجویٹ حضرات کی تعداد 30 ہزار سے زائد لیکن اندراج صرف 1600 ووٹرس کا ، ووٹ بڑھانے کیلئے این سی پی خدمات دینے تیار :آصف شیخ

گریجویٹ حضرات ان مقامات پر پہنچ کر اپنے ناموں کا اندراج کریں ،چھ سینٹر پر فارم بھرنے کی سہولت

مالیگاؤں (پریس ریلیز) گریجویٹ الیکشن کیلئے ابھی تک مالیگاؤں شہر سے صرف 1600 گریجویٹ افراد نے ہی اپنے ناموں کا اندراج کیا ہے ۔جو کہ انتہائی افسوس ناک ہیں ۔ووٹر لسٹ میں نام درج کروانے کیلئے 9 دسمبر آخری تاریخ متعین کی گئی ہے ۔لہذا مالیگاؤں شہر کے گریجویٹ حضرات جو بی اے، بی کام یا بی ایس سی، انجینئرنگ، ڈاکٹری مکمل کرلئے ہیں اور وہ گریجویٹ ہوچکے ہیں تو اپنے ناموں کا اندراج جلد از جلد کرلیں ۔مالیگاؤں شہر میں گریجویٹ حضرات کی تعداد تقریبا 30 ہزار ہیں لیکن ان میں سے صرف 1600 افراد کا رجسٹریشن ہی ہوسکا ہے جو کہ مناسب نہیں ہیں اسطرح کا اظہار آج راشٹروادی بھون پر تشریف لائے ڈاکٹر سدھیر تانبے نے کیا ۔موصوف نے کہا کہ آصف شیخ رشید سے ہم نے تعاون کی گزارش کی ہے تاکہ مالیگاؤں شہر سے زیادہ سے زیادہ گریجویٹ حضرات کا اندراج لسٹ میں ہوسکے ۔انہوں نے اساتذہ کے مسائل بھی حل کرنے کیلئے کی جانی والی جدوجہد کو پیش کیا ۔

اس موقع پر آصف شیخ نے تفصیل سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ آج ملک میں سیکولر پارٹیوں کو فرقہ پرستی سے مقابلہ کرنے کیلئے صرف ووٹوں کی اکثریت کی ضرورت ہے ۔قانون ساز اداروں بالخصوص اسمبلی و پارلیمنٹ میں کے دونوں ایوانوں میں سیکولر پارٹیوں کی تعداد زیادہ ہونا چاہیے اور ڈاکٹر سدھیر تانبے مہاوکاس اگھاڑی کے امیدوار ہیں ۔آصف شیخ نے کہا کہ یہ الیکشن سدھیر تانبے کا نہیں بلکہ سیکولر پارٹیوں کا الیکشن ہے ۔آج بی جے پی سے مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں ووٹوں کی تعداد کو بڑھانا ہوگا ۔آصف شیخ نے مالیگاؤں شہر کے تمام گریجویٹ حضرات جو کسی بھی فیکلٹی سے گریجویشن کئے ہوں وہ اپنے ناموں کا اندراج کریں ۔

انہوں نے راشٹروادی کانگریس پارٹی کی جانب سے ڈاکٹر سدھیر تانبے کو یقین دلایا کہ مالیگاؤں شہر سے زیادہ سے ووٹ بڑھائی جائے گی ۔عوام سے اپیل کرتے ہوئے آصف شیخ نے کہا کہ گریجویٹ ووٹر لسٹ میں نام درج کروانے کیلئے راشٹروادی کانگریس پارٹی اپنے تمام یونٹ و سیل کی خدمات دینے کیلئے تیار ہیں ۔لہٰذا گریجویٹ حضرات کاغذات جمع کرنے کیلئے این سی پی بھون آگرہ روڈ ،شکشک سنگھ آفس قدوائی روڈ پر عصر سے عشاء تک مشتاق سر 9657241476 ، عدنان کمپیوٹر روشن آباد گاندھی نگرمحمد عاصم 7021059724 ،
نعیم مرزا 9923607309 ، ٹینشن چوک حافظ انیس اظہر 9511767376، عضباء سوسائٹی رونق آباد ،عمر فاروق مسجد کے پاس بالے سیٹھ کمپاؤنڈ کے پیچھے راشٹروادی کانگریس پارٹی رابطہ آفس رمضان پورہ 7083164854، ایس نائن آن لائن سروسیس سلام چاچا روڈ شکاری ہوٹل کے پاس 8421946562 سے رابطہ کرتے ہوئے اپنے کاغذات جلد از جمع کرائیں ۔

ووٹر لسٹ میں نام درج کروانے کیلئے ضروری کاغذات میں ڈگری سرٹیفکیٹ یا گریجویشن کامیاب سال کی مارکس شیٹ ، ایک فوٹو، آدھار کارڈ کارڈ، راشن کارڈ یا الیکشن کارڈ ۔اس موقع پر شکشک سنگھ نے میونسپل پرائمری اسکولوں کے اساتذہ کے مسائل پیش کئے جسے تانبے نے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی وہیں نان گرانٹ اساتذہ نے بھی جی آر جلد از جلد جاری ہوجائے اسکے لئے منترالیہ سطح پر کوشش کرنے کا مطالبہ کیا ۔اس موقع پر شکشک سنگھ سمیت این سی پی کے عہدیداران اور اساتذہ کرام و لیڈیز ونگ کے عہدیداران موجود تھے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے