وزارتِ تہذیب و ثقافت حکومت ہند و پاسبان ادب ممبئ کی جانب سےخاتون سوسائٹی ساحر لدھیانوی ایوارڈ سے سرفراز

نامہ نگار /
وزارتِ تہذیب و ثقافت حکومت ہند اور پاسبانِ ادب ممبئی کی جانب سے مشترکہ طور پر27/ نومبر بروز اتوار کی شام، یشونت راؤ چوان پرتشٹھان منترالیہ، ممبئی میں منعقدہ پُر شکوہ تقریب میں شہر علم و ادب مالیگاؤں کے معروف تعلیمی ادارہ خاتون ایجوکیشنل سوسائٹی کی علمی طبی سماجی و تہذیبی خدمات کے اعتراف میں اسے ساحر لدھیانوی ایوارڈ مع گلہائے محبت


مشہور صحافی و محقق جناب شمیم طارق کے ہاتھوں خاتون سوسائٹی کے روح رواں شیخ رضوان عبدالمطلب سَر کی خدمت میں پیش کئے گئے.صاحب اعزاز کا آڈیٹوریم کے شرکاء نے تالیوں کی گونج ، تحسین و آفرین جذبات کے ساتھ استقبال کیا. اس موقع پر. سینیئر بیوروکریٹ، ضلع ناسک کے سابق کلکٹر جناب شہزاد حسین ( آئی اے ایس) و پاسبانِ ادب کے بانی قیصر خالد آئی پی ایس صدر پاسبان ادب دانش خان شاہد لطیف مدیر انقلاب ممبئ پروفیسر ذاکر خان ذاکر و فلمی دنیا و دیگر ادب نواز شخصیات جلوہ
افروز تھیں

  اس ساعت پر مسرّت پر ،خاتون  ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیر انصرام جاری جملہ تعلیمی اداروں کے پرنسپل و اسٹاف ، شہریان مالیگاؤں کے تعلیمی اداروں کے منتظمین اور مالیگاؤں کلب

کی جانب سے خاتون ایجوکیشنل سوسائٹی کے تمام عہدیداران و اراکین کو بصمیمِ قلب مبارکباد پیش کی گئیں .

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے