Maharashtra chief minister:شندے حکومت کا اقلیتوں کو مالی تعاون دینے کا فیصلہ، درخواست کی آخری تاریخ 18 دسمبر

ممبئی: مہاراشٹر کے وزیراعلی ایکناتھ شندے نے مولانا آزاد مالیاتی کارپوریشن کے ذریعے اقلیتی نوجوانوں کو تعلیم اور تجارت کیلئے مالی تعاون دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ ایکناتھ شندے نے اعلان کیا ہے کہ مولانا آزاد مالیاتی فنڈ کے تحت اقلیتی نوجوانوں کو تعلیم اور صنعت قائم کرنے کیلئے تیس لاکھ روپیے مالی مدد دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔یہ تعلیمی قرض اور مائیکروکریڈیٹ اسکیم کے تحت دیئیے جائیں گے۔جوکہ مرکزی حکومت کی اسکیم کے ذریعے بطور قرض ہوگا۔جمعہ 11 نومبر کو ملک کے مجاہد آزادی اور پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کے یوم پیدائش کے موقع پر اسکیم کونافذ کی جائیگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے