17 کی موت اور کئی لاپتہ، درگا مورتی وسرجن کے دوران

نئی دہلی: نوراتری کے اختتام کے ساتھ ہی درگا پوجا وسرجن کے دوران یوپی سے بنگال تک حادثات کی وجہ سے کہرام مچ گیا۔ مغربی بنگال، اتر پردیش اور راجستھان میں درگا کی مورتیوں کے وسرجن کے دوران الگ الگ حادثات میں 17 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے اور کئی اب بھی ڈوبنے سے لاپتہ ہیں۔

بنگال میں جہاں دریا میں اچانک سیلاب آنے سے وسرجن کے لیے گئے لوگ ڈوب گئے وہیں راجستھان میں لوگوں کو کھائی کا احساس نہ ہوا اور 6 ڈوب گئے۔ وہیں یوپی کے آگرہ میں مورتی وسرجن کے دوران تین افراد ڈوب گئے۔ بنگال کے جلپائی گوڑی ضلع میں وجے دشمی کے موقع پر مال ندی میں درگا دیوی کی مورتیوں کے وسرجن کے دوران آنے والے سیلاب میں کم از کم آٹھ افراد ڈوب گئے اور متعدد دیگر لاپتہ ہیں۔

جلپائی گوڑی کے ایس پی دیبرشی دتہ نے بتایا کہ دیر رات تک کئی لوگ پھنسے ہوئے تھے اور کئی بہہ گئے تھے۔ اب تک آٹھ افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ یہ واقعہ رات 9 سے 10 بجے کے درمیان بتایا جا رہا ہے۔ دراصل واقعہ کے وقت مال ندی کے کنارے سیکڑوں لوگ وسرجن کے لیے جمع تھے۔ جلپائی گڑی کی ضلع مجسٹریٹ مومیتا گودرا نے کہا کہ اچانک سیلاب میں لوگ بہہ گئے۔ اب تک آٹھ لاشیں نکالی جا چکی ہیں اور ہم نے لگ بھگ 60 لوگوں کو بچایا ہے۔

سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف، پولیس اور مقامی انتظامیہ بچاؤ کے کام میں لگی ہوئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے