جلسہ عام کی اہم جھلکیاں: 40 فٹ طویل پھولوں کا ہار، چار چاندی کی تلواریں اور بہت کچھ، تاریخی جلسہ عام میں شیخ رشید کا استقبال

جمعہ کو ریاستی لیڈران کی آمد ، تیاریاں مکمل ، شیخ رشید سے دلی محبت و عقیدت کا ثبوت دینے کیلئے شہریان کمربستہ

ڈرون کیمرہ و تین اسکرین کا نظم ، پارکنگ مقامات اور جلسہ گاہ میں آنے کیلئے راستوں کی تفصیلات استقبالیہ کمیٹی نے جاری کی

مالیگاؤں (پریس ریلیز) شیخ رشید کی 40 سالہ سیاسی و تعمیری خدمات کا اعتراف کرنے کیلئے عظیم الشان استقبالیہ جلسہ عام کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں ۔شہر بھر میں 7 اکتوبر سے 14 اکتوبر تک منائے جانے والے استقبالیہ ہفتہ کی تقریبات کا سلسلہ نور باغ میں جلسہ عام کی آخری کڑی سے ہوگا ۔اس ضمن میں آصف شیخ رشید کے توسط سے استقبالیہ کمیٹی کے چیئرمین عرفان علی اور کنوینر شکیل جانی بیگ ایک پریس اعلامیہ جاری کرتے ہوئے تفصیلات فراہم ہے کہ مورخہ 14 اکتوبر کو نور باغ گراؤنڈ پر ہونے والے عظیم الشان جلسہ عام کی صدارت شہر عزیز کے اولین مسلم سرجن ڈاکٹر سعید احمد فیضی کریں گے جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت مہاراشٹر اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر و سابق نائب وزیر اعلیٰ اجیت دادا پوار، راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صوبائی صدر جینت راؤ پاٹل، مہاراشٹر اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر نرہری جھیروال سمیت ناسک ضلع کے ایم ایل اے و سابق ایم ایل ایز شرکت کررہے ہیں ۔

جلسہ عام سے متعلق جھلکیاں بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کا 40 سالہ سیاسی و تعمیری خدمات کے عوض شہریان مالیگاؤں کی جانب سے خوشنما چاندی کی تلوار اور 40 فٹ وسیع پھول ہار سے استقبال کیا جائے گا ۔وہیں اس جلسہ عام مہمان خصوصی اجیت دادا پوار، جینت پاٹل اور نرہری جھیروال کو بھی ایک ایک چاندی کی تلوار بطور تحفہ پیش کی جائے گی ۔اسٹیج کے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ انتہائی سادہ لیکن پرکشش و اپنی نوعیت کا منفرد اسٹیج سجایا جارہا ہے ۔ڈی زون کے علاوہ دونوں مہمانوں کی نشست کیلئے خصوصی نظم، میڈیا نمائندوں کیلئے سینٹر پوائنٹ اور عوام کیلئے وسیع و عریض میدان میں کرسیوں کا نظم، روشنی کیلئے لائٹ، فوکس،تاحد نگاہ عوام کیلئے کئی ایل سی ڈی اسکرین اور ڈرون کیمرے کا نظم، آگرہ روڈ سے لیکر جلسہ گاہ تک دونوں جانب برقی قمقموں سے سجاوٹ، والینٹئرس اور ہوم گارڈ کی خدمات، پولس انتظامیہ کا تعاون حاصل رہے گا

۔انتہائی نظم و نسق کیساتھ شیخ رشید کے اعزاز میں منعقد ہونے والے جلسہ عام پر شہریان کی ہی نہیں بلکہ پورے ناسک ضلع کی نظریں لگی ہوئی ہیں ۔استقبالیہ کمیٹی کے منتظمین نے بتایا کہ یہ استقبال مالیگاؤں شہر کی تاریخ کا سب سے اہم و عظیم الشان استقبال ہوگا کیونکہ شیخ رشید نے مالیگاؤں کیلئے تاریخی و نہ قابل فراموش کارنامہ انجام دیا ہے انہوں نے بتایا کہ شیخ رشید سمیت مہمانان کرام کی تقاریر دلچسپ ہوگی اور پورا شہر اس دن کیلئے بیتاب ہے ۔جلسہ گاہ میں آنے والے افراد سنتوش سائزنگ والے راستے سے تشریف لا سکتے ہیں اسی طرح نور باغ کی سمت سے آنے والے تمام راستوں کا استعمال کیا جائے، جونی تاج ہوٹل کے سامنے سے آنے والا راستہ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے اور ہزار کھولی سے ہوتا ہوا نور باغ روڈ والا راستہ بھی جلسہ گاہ میں شامل ہوتا ہے ۔اسکے علاوہ پانچ مقامات پر پارکنگ کا نظم کیا گیا ہے ۔ان میں آگرہ روڈ پر راشٹروادی بھون کے نیچے، راشٹروادی بھون کے سامنے دگڑو آئیل مل کمپاؤنڈ، نندی والا روڈ پر ایم جی پیٹرول پمپ اور نورباغ میں قاضی شرف الدین گارڈن، نورباغ باغ گارڈن و اطراف کے علاقوں میں پارکنگ کا نظم کیا گیا ہے ۔جمعہ کو صبح سے ہی آگرہ روڈ پر پولس اور کارپوریشن کا گشتی رہے گا تاکہ غیر ضروری پارکنگ نہ ہوسکے ۔

ٹریفک کا نظم درست کرنے کیلئے انتظامیہ بھی مستعد ہے ۔شیخ رشید سے دلی محبت و عقیدت کا ثبوت دینے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں سے عوام مغرب بعد سے ہی جلوس کی شکل میں جلسہ گاہ کی سمت نکل پڑے گی۔جلسہ عام کے متعلق آصف شیخ اور استقبالیہ کمیٹی کی جدوجہد سے پورے شہر میں رنگا رنگ تقریبات کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا اور آج اختتامی تقریب میں شیخ رشید کو نیک خواہشات و مبارک باد پیش کرنے کیلئے عظیم الشان تاریخی اجلاس عام منعقد کیا جارہا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے