نوری مشن،اعلیٰ حضرت ریسرچ سینٹر سے 252؍مستحق و بیواؤں میں راشن کٹ کی تقسیم اور سیرت پر کتاب کی ترسیل

مستحقین کی مدد کر کے میلاد النبی ﷺ کی خوشی منانا روحانی سکون کا باعث

مالیگاؤں: رسول اللہ ﷺ کی آمد آمد کی برکت سے انسانی قدروں کو تحفظ ملا۔ غریبوں، کمزوروں، ناداروں کی فریاد رَسی ہوئی۔ اسی مناسبت سے عید میلاد ﷺ پر ہر سال نوری مشن سے غذائی اشیا پر مشتمل راشن کٹ بنام’’تحفۂ میلاد‘‘ کی تقسیم عمل میں آتی ہے۔ امسال 252؍راشن کٹ اعلیٰ حضرت ریسرچ سینٹر پر تیار کی گئی۔

جس میں تیل، چاول، آٹا، مختلف اقسام کی دالیں، شکر،چائے پتی، مصالحہ جات، نمک سمیت 14؍غذائی اشیا شامل ہیں۔ غلام مصطفیٰ رضوی نے بتایا کہ مستحقین میں کٹ تقسیم کا کام باقاعدہ ایک فارم پُرکر کے کیا جاتا ہے اور فارم کی تقسیم پہلے ہی عمل میں لائی جاتی ہے۔ فرید رضوی کے مطابق ان راشن کٹس کی تقسیم بنا کسی تصویر کشی کے، عزتِ نفس کا لحاظ رکھ کر کی جاتی ہے۔ معین پٹھان رضوی نے کہا کہ ہم ہر کٹ کے ساتھ سیرت پاک ﷺ سے متعلق عنوان پر کتاب بھی تحفتاً پیش کرتے ہیں جس کا مقصد یہ ہے کہ رسول اللہ ﷺ کی آمد آمد کے مبارک دن سیرتِ طیبہ سے لوگوں کو قریب کیا جا سکے۔واضح رہے کہ اب تک نوری مشن سے 138؍اشاعتیں منظرِ عام پر ہیں؛ جن میں 32؍اشاعتیں سیرت النبی ﷺ کے پہلوؤں نیز فضائل و کمالات پر مشتمل ہیں۔

غذائی اشیا پر مشتمل راشن کٹس کو بارہویں شب اور عید میلادالنبی ﷺ کی صبح تقسیم کیا گیا۔اکثر پس ماندہ و مضافات کی بستیوں میں کٹ پہنچائی گئی۔ضرورت مندوں نے نم آنکھوں کے ساتھ اس تحفۂ میلاد کو قبول کیا اور نوری مشن و اعلیٰ حضرت ریسرچ سینٹر نیز معاونین کو دعاؤں سے نوازا۔

اس اہتمام میں یٰسین رضوی، شہزاد برکاتی، شاداب رضوی، نعیم احمد، شیخ آصف رضوی، سعد رضوی سمیت دیگر اراکین نوری مشن مالیگاؤں نے حصہ لیا۔
رپورٹ: نوری مشن مالیگاؤں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے