مہاراشٹر کے مسلمانوں کے مسائل حل کرنے اور بی جے پی کا مقابلہ کرنے والی جماعت راشٹروادی کانگریس پارٹی ہے،کارپوریشن و اسمبلی میں این سی پی کو اکثریت دیں باقی کام ہم کریں گے :اجیت پوار

مالیگاؤں کو بارہ متی، پپمری طرز پر ڈیولپ کیا جائے گا، ملک سے نفرت انگریز سیاست کا خاتمہ کرنے کیلئے عوام این سی پی کو مضبوط کریں :جیت پاٹل

سابق وزرائے اعلیٰ کے علاقوں میں آج بھی پانی کی تکالیف لیکن مالیگاؤں میں پانی کی فراوانی شیخ رشید کا مالیگاؤں کیلئے سب سے بڑا تحفہ ہے

40 سالہ سیاسی و تعمیری خدمات کے اعتراف میں شیخ رشید نے شہریان کا شکریہ ادا کیا، مستقبل میں مزید کاموں کو انجام دینے کا عزم

تحفہ میں ملی چار چاندی کی تلواریں شیخ عنایت کے کڈنی ٹرانسپلانٹ کیلئے وقف ، نو لاکھ روپے سے علاج کروانے کا ہوا انتظام

جلسہ استقبالیہ میں مقررین کا اظہار، تعمیری و فلاحی کاموں پر شیخ رشید کو خراج تحسین،عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر امڈ آیا، جلسہ تاریخ ساز کامیابی سے ہمکنار

مالیگاؤں : 14 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ)مالیگاؤں شہر کے قدآور سیاسی رہنما شیخ رشید کی 40 سالہ سیاسی و تعمیری خدمات کا اعتراف میں منعقدہ اجلاس عام میں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر امڈ پڑا، جلسہ گاہ کے چاروں جناب انسانی سروں کا ہجوم تاحد نگاہ نظر آیا ۔ لوگ جوق در جوق شیخ رشید سے محبت کا اظہار کرنے کیلئے تیزی جلسہ گاہ کی جانب بڑھتے چلے گئے اور دیکھتے دیکھتے جلسہ گاہ تنگ دامنی کا شکار ہوگیا ۔اطراف کے بڑے بڑے راستوں پر بھی عوام کھڑے رہ کر جلسہ سننے لگی ۔ریاستی لیڈران کی آمد نے جلسہ کو چار چاند لگایا ۔پورے شہر میں جلسہ گاہ کیک بیداری پیدا ہونے سے راشٹروادی کانگریس پارٹی نے اپنے حق میں عوامی ماحول ساز گار کرلیا اور جلسہ عام تاریخی کامیابی سے ہمکنار ہوا ۔اس جلسہ عام کی صدارت کرتے ہوئے ڈاکٹر سعید احمد فیضی نے ریاستی لیڈران کو آصف شیخ اور شیخ رشید کے توسط سے اپیل کیا کہ مالیگاؤں کو اسمارٹ سٹی کا درجہ دیا جائے، اعلیٰ تعلیمی اداروں اور میڈیکل کالج کا نظم کیا جائے ۔سہولیات فراہم کی جائیں ۔تاکہ مالیگاؤں شہر بھی ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے ۔ ۔

ملک میں نیشنل میڈیا مرکزی حکومت کی چاہت کے مطابق خبریں نشر کررہا ہے، عوامی مسائل پر کوئی خبر نشر نہیں ہورہی ہیں ۔حتی کہ اپوزیشن جماعتوں کی بات بھی میڈیا نظر انداز کررہا ہے۔صرف بی جے پی حکومت کی جئے جئے کار ہورہی ہیں ۔سی اے اے، این آر سی لاکر خوف پیدا کیا جارہا ہے، بلقیس بانو اور اس کے خاندان پر ظلم کرنے والے ملزمان کو بھی مودی حکومت نے رہا کروادیا اور اس پر طرہ یہ کہ ان ملزمان کی رہائی پر مٹھائیاں تقسیم کر فرقہ پرستی کو بڑھاوا دیا جارہا ہے ۔اس کے علاوہ کرناٹک میں جان بوجھ کر حجاب معاملہ الجھا کر اقلیتوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے

۔اسطرح کے جملوں کا اظہار مہاراشٹر پردیش راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر جینت پاٹل نے کیا ۔موصوف نور باغ گراؤنڈ پر شیخ رشید کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے ۔جینت پاٹل نے کہا ملک میں ترقی کی بجائے ہندو مسلم کو آپس لڑایا جارہا ہے ۔کبھی مآب لنچنگ کے نام پر تو کبھی کو جہاد کے نام پر کبھی گئو کشی کے نام پر مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے ۔اس ملک میں سیکولر ازم کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں اور اگر اسکے خلاف آواز بلند کی جارہی ہیں تو اس آواز کو دبانے کی کوشش بھی مرکزی حکومت کررہی ہیں ۔جینت پاٹل نے کہا مہاراشٹر میں بی جے پی نے سیکولر سرکار گرائی لیکن آنے والے دنوں میں مہاراشٹر میں این سی پی ،کانگریس اور ادھو بالا صاحب کی لہر چلے گی ۔انہوں نے کہا کہ بھاجپا کو سبق سکھانے کا دم صرف راشٹروادی رکھتی ہیں۔

پاٹل نے کہا کہ مہاراشٹر میں شیواجی کے دور سے ہی ہندو مسلم اتحاد قائم ہیں اور آگے بھی قائم رہیگا ۔انہوں نے شیواجی کی فوج میں شامل مسلم سپہ سالاروں کا تذکرہ کیا ۔موصوف نے شیخ رشید کی 40 سالہ سیاسی و تعمیری خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں مبارکباد و نیک خواہشات پیش کی اور کہا کہ جس طرح بارہ متی اور پمپری چنچوڑ میں ترقیاتی کاموں کو انجام دیا گیا ہے بالکل اسی طرح مالیگاؤں میں بھی ہم تعمیر و ترقی سے آراستہ کریں گے کیونکہ شیخ رشید اور آصف شیخ و طاہرہ شیخ میں کام کرنے کا جذبہ ہے انہوں نے کہا کہ شیخ آصف کو ہم راشٹروادی کانگریس پارٹی میں بڑی ذمہ داری دیں گے ۔عوام کا کام کارپوریشن چناؤ اور اسمبلی چناؤ میں این سی پی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروانا ہوگا ۔جینت پاٹل نے شیخ رشید کے 40 سالہ سیاسی و تعمیری خدمات کا احاطہ کرتے ہوئے مختلف ناقابل فراموش کارناموں کا تذکرہ کرتے ہوئے انہیں اور اہالیان شہر کو مبارک باد پیش کی ۔

اس جلسہ عام سے مہاراشٹر اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر اجیت دادا پوار نے شیخ رشید کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ 40 سالوں تک عوامی خدمات انجام دینا، عوام کے دلوں میں بسنا بہت بڑا کارنامہ ہے ۔موصوف نے شیخ رشید کے دور سیاست کے کارناموں میں سب سے اہم گرنا ڈیم پانی اسکیم کی منظوری پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ہم نے ریاست کے کئی وزراء اور سابق وزیر اعلیٰ کے حلقہ میں پانی کی تکالیف کو دیکھا جو آج بھی جاری ہیں لیکن شیخ رشید کی دور اندیشی سے مالیگاؤں کی 70 فیصد عوام کو بآسانی حاصل ہورہا ہے ۔انہوں نے میں نے خود اسمبلی میں دیکھا شیخ رشید مالیگاؤں کے مسائل پر نمائندگی کرتے رہیں اور فالو آپ لیتے رہیں

۔اجیت دادا پوار نے کہا شیخ رشید نے گرنا ڈیم پانی اسکیم کے ساتھ بنکروں مزدوروں کے مسائل حل کئے ۔جنرل اسپتال بنوایا، گھر کل یوجنا سے کالونی بنوایا، سمینٹ کانکریٹ روڈ بنوایا علی اکبر، واڈیا اور ہارون انصاری اسپتال کی تعمیر میں اپنا کارنامہ انجام دیا ہے ۔شیخ رشید کے کاموں کی طویل فہرست ہے جو انکی خدمات کی زندہ مثال ہے ۔اجیت پوار نے شیخ رشید، طاہرہ شیخ اور آصف شیخ سمیت شہریان مالیگاؤں کو مبارک باد پیش کی ۔اجیت دادا پوار نے کہا کہ مہاراشٹر میں مسلمانوں کیلئے راشٹروادی کانگریس پارٹی ہمیشہ سے اچھے کاموں کو کرتی آئی ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ اقلیتوں کی ترقی کیلئے مولانا آزاد مالیاتی ترقیاتی کارپوریشن کا قیام اور اسکے بجٹ کو 500 کروڑ سے بڑھا کر 700 کروڑ راشٹروادی کانگریس پارٹی نے کیا ہے ۔مسلم بچوں کیلئے پولس ٹریننگ ، بنکروں کے لئے ایک ہزار کروڑ روپے کی رعایت دینے کا فیصلہ ہم نے کیا ۔مالیگاؤں، بھیونڈی ،شولا پور میں بھی ہم پاورلوم صنعت کیلئے بہتر فیصلے کئے ہیں ۔موصوف نے قومی سیاست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے سیکولر ازم کی حفاظت کرنے اور سب کو ساتھ لیکر چلنے والی جماعت راشٹروادی کانگریس پارٹی ہے، انہوں نے کہا کہ ہم سب کی حفاظت کریں گے ۔مرکزی حکومت بھید بھاؤ کررہی ہیں، اقلیتوں پر ظلم ہورہا ہے فرقہ پرست طاقتوں کو سبق سکھانے کا وقت آگیا ہے ۔ہمیں ملک میں بڑھ رہی فرقہ پرستی کو روکنا ہے ۔اجیت پوار نے کہا کہ جب جب بی جے پی کو اقتدار کھو دینے کا خطرہ لاحق ہوا ہے تب تب بی ٹیم نے بی جے پی کی مدد کی ہے ۔دونوں بھائیوں نے ہمیشہ بی جے پی کو طاقت پہنچانے کا کام کیا ہے ۔اجیت پوار نے کہا کہ ہندوتوا کے نام پر حکومت بنانے والے بی جے پی نواز وزیر اعلیٰ شندے کے اسٹیج پر مالیگاؤں کے رکن اسمبلی کا جانا ان سے اندرونی دوستی کا ثبوت ہے ۔اجیت پوار نے مجلس اتحاد المسلمین پر بھی نام لئے بغیر تنقید کی ۔اجیت پوار نے کہا کہ ہم نے مالیگاؤں کی ترقی کیلئے کافی پلان بنایا ہے بس عوام سے اپیل ہے کہ وہ کارپوریشن اور اسمبلی میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کو اقتدار سونپے ۔شیخ آصف کو ایم ایل اے بنائے باقی ہم پر چھوڑ دیں ۔اجیت پوار نے کئی دلچسپ اشعار پیش کئے اور شیخ رشید و مالیگاؤں کی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مبارک باد پیش کی ۔

اس موقع پر صاحب اعزاز شیخ رشید نے اپنی چالیس سالہ سیاسی و تعمیری خدمات پر استقبال کرنے والے تمام شہریان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے گرنا ڈیم اسکیم کی منظوری سے لیکر کام کی تکمیل ہونے تک کی مکمل روداد پیش کی اور کہا کہ اب مالیگاؤں کی عوام کو ہنڈا کلسی لیکر دور دراز کے علاقوں میں جانا نہیں پڑتا،میں نے گھر گھر پانی پہنچایا ہے۔شیخ رشید نے ہزار کھولی اور شہریان کا شکریہ ادا کیا ۔شیخ رشید نے کہا کہ یہ انسانی سروں کا سمندر اس بات کی علامت ہے کہ شہر میں بہتر تعمیری و فلاحی کاموں کی تکمیل ہوئی ہیں اور آج میں میرے خاندان ورکروں، عوام، ہندو مسلم بھائیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔شیخ رشید نے استقبالیہ کمیٹی کے اراکین کا بھی شکریہ ادا کیا ۔اور عوامی محبت کو مزید دراز رکھنے کیلئے آنے والے کارپوریشن چناؤ میں 50 سے زائد سیٹوں پر کامیابی حاصل کرنے کا عزم عوام ن انہیں دیا۔شیخ رشید نے آصف شیخ کی کارکردگی کو بھی سراہا ۔

یہاں سابق میئر طاہرہ شیخ نے بھی شیخ رشید کے اعزاز میں خراج تحسین پیش کیا اور عوام کو انکی جدوجہد سے گوش گزار کرتے ہوئے مستقبل میں بھی اسی طرح تعاون کی درخواست کی اور کہا کہ گمراہ کن سیاست کرنے والوں سے ہوشیار رہیں کام کرنے والے لیڈران کو طاقت پہنچائیں ۔اس موقع پر استقبالیہ کمیٹی کی جانب سے شکیل بیگ نے تعارف پیش کیا ۔آصف شیخ رشید نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا ۔یہاں شیخ رشید کا 40 فٹ طویل پھولوں کے ہار سے استقبال کیا گیا ۔شیخ رشید، اجیت پوار ،جینت پاٹل اور نرہری جھیروال کو چار چاندی کی تلوار بطور تحفہ پیش کی گئی جسے ان صاحبان نے آصف شیخ کی ایماء پر سلامت آباد کے شیخ عنایت کے کڈنی ٹرانسپلانٹ کیلئے وقف کردیا ۔اس بچے کے علاج کیلئے تقریبا ساڑھے 8 لاکھ روپے خرچ ہونے ہیں ۔آصف شیخ نے 4 لاکھ روپے کی ان تلواروں کی نیلامی کرتے ہوئے اسے نو لاکھ روپے میں خریدنے والے تمام مخیران کا شکریہ ادا کیا اور بچے کے علاج کیلئے اس رقم کو شیخ رشید اور اجیت دادا پوار کے ہاتھوں وقف کردیا ۔پروگرام میں نظامت کے فرائض ارشاد انجم نے ادا کیا جبکہ واحد انصاری کی نظم پیش کر سامعین کے دل جیت لئے ۔اس سے قبل حافظ انیس اظہر، شکیل بیگ ،ریاض علی ،رئیس عثمانی ،ایڈوکیٹ ہدایت اللہ ،عادل پٹھان، ابوذر کانڈی والے نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے