مالیگاؤں رائل یونیورسل اسکول عبدالمطلب کیمپس میں عالمی یوم طلبہ منایا گیا

مالیگاؤں (پریس ریلیز ) عالمی یوم طلبہ "ورلڈ اسٹوڈنٹس ڈے” ہر سال 15 اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔ اقوام متحدہ (یونائیٹڈ نیشنز یو این) نے 2010 میں 15 اکتوبر کو عالمی یوم طلبہ کے طور پر منانے کا اعلان کیا تھا۔ یہ دن ہندوستان میں عوام کا صدر کہلائے جانے والے ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام سے منسوب ہے۔ ڈاکٹر عبدالکلام 15 اکتوبر 1931 کو رامیشورم، تامل ناڈو میں پیدا ہوئے تھے۔ 

اس تعلق سے خاتون ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام جاری رائل یونیورسل اسکول (CBSE) عبدالمطلب کیمپس میں عالمی یوم طلبہ خوبصورت انداز میں منایا گیا۔ طلبہ میں پڑھائی کے رجحان کو عام کرنے اور آج کے دن کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے مقصد سے ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی زندگی سے متعلق جنرل نالج امتحان منعقد کیا گیا۔ جس میں پانچویں تا آٹھویں جماعت کے طلباء و طالبات نے شرکت کی اور نمایاں نمبرات حاصل کئے۔ واضح رہے کہ مہاراشٹر حکومت نے بھی اس دن کو "پڑھنے کے دن” سے موسوم کیا ہے۔ تاکہ طلبہ میں مطالعہ کا شوق پروان چڑھایا جاسکے۔

وہیں اس درمیان پرنسپل سید ظہیر نے طلبہ کو عالمی یوم طلبہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ ہی ملک کا مستقبل ہوتے ہے جو کل ہمارے ملک کی باگ ڈور کو سنبھالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اچھی کتابیں انسان کے شعور کو جلا بخشنے کے ساتھ ساتھ بچوں کو فضول کاموں اور برے مشغلوں سے بچاتی ہیں۔ آج طلبہ میں مطالعے کے شوق کو بیدار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ کیونکہ زندگی میں آگے بڑھنے کے لئے کتاب دوستی بے حد ضروری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے