گرانٹ دو ، سو فیصد گرانٹ دو نعروں سے ممبئی آزاد میدان گونج اٹھا ، وزیر اعلیٰ شندے کیساتھ مسلسل میٹنگیں جاری

مہا آکروش دھرنے اندولن میں ہزاروں مظاہرین نے دیوالی بھی آزاد میدان میں منانے کا اعلان کردیا

ممبئی : 17 اکتوبر (نمائندہ خصوصی) نان گرانٹ اساتذہ ،اگھوشت اساتذہ اور 20 و 40 فیصد گرانٹ یافتہ مہاراشٹر بھر سے ہزاروں اساتذہ آزاد میدان ممبئی میں بے مدت مہا اندولن کئے ہوئے ہیں ۔

ان اساتذہ کا مطالبہ ہے کہ قانون کے مطابق سو فیصد گرانٹ دی جائے۔ اسی طرح جن اساتذہ کو ابھی تک گرانٹ کیلئے اہل قرار نہیں دیا گیا ہے انہیں جلد از جلد گرانٹ کا اعلان کیا جائے، اس کے علاوہ 20 فیصد اور 40 فیصد گرانٹ یافتہ اساتذہ کو بھی سو فیصد گرانٹ دیا جائے ۔

جب تک گرانٹ نہیں جاری کی جائے گی تب تک دھرنا اندولن جاری رہیگا ۔اسطرح کا اظہار آج مہاراشٹر شکشک سمنوئے مہا سنگھ کے بینر تلے جاری دھرنا اندولن ممبئی آزاد میدان میں مقررین نے کیا ۔اسطرح کی اطلاع ممبئی سے مالیگاوں ہائی اسکول کے شیخ زاہد سر نے دی ۔انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر گرانٹ دو گرانٹ دو، سو فیصد گرانٹ دو کے فلک شگاف نعروں سے آزاد میدان گونج اٹھا ۔اس سلسلے میں شکشک سمنوئے مہا سنگھ کے آج 8 ویں روز اور اگھوشت شکشک سمنوئے سنگھ کے 233 ویں روز وزیر اعلیٰ شندے، وزیر تعلیم دیپک کیسرکر ،نائب وزیر اعلی دیویندر فرنویس کیساتھ مسلسل کئی مرتبہ میٹنگوں کا انعقاد کیا گیا ۔

گرانٹ کیلئے ابھی بھی بات چیت ادھوری رہی ہے ۔اساتذہ اپنے مطالبہ پر قائم ہیں ۔مہا آکروش دھرنا اندولن میں مالیگاؤں ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج،زمزم اسکول، امید اردو اسکول، مالیگاؤں گرلس ہائی اسکول ،عابد علی اسکول، ایل وی ایچ اسکول کے اساتذہ کیساتھ نیشنل اسکول دھولیہ، ناسک ،مراٹھواڑہ ،ودربھ ،کوکن ،جلگاؤں اضلاع سمیت مہاراشٹر بھر سے مختلف اسکولوں کے اساتذہ نے اپنی شرکت درج کروائی ۔دھرنا ابھی بھی جاری و ساری ہیں ۔مہاراشٹر بھر سے اساتذہ کرام ہزاروں کی تعداد میں جوق در جوق آزاد میدان ممبئی شرکت کررہے ہیں ۔اساتذہ کا آکروش تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔ایک آواز میں گرانٹ کا مطالبہ کیا جارہا ہے اساتذہ نے دیوالی بھی آزاد میدان ممبئی منانے کا اعلان کردیا ہے ۔ جسے دیکھتے ہوئے شکشک آمدار سمیت کئی ایم ایل ایز نے دھرنے میں شرکت کر اساتذہ کو اپنی حمایت پیش کی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے