اقلـیتی علاقـوں میں ترقیـاتی کاموں کی مخـالـفت پـر ڈاکٹـر سبھـاش بھـامرے کا فـرقہ پرسـت چہـرہ بے نقــاب ..!! ایـم آئـی ایـم مہیلا یونـٹ نے ڈاکٹـر سبھـاش بھـامرے کی تصویـر کو چپـل ، جوتـے مـارکـر احتجـاج درج کـروایا..!!

دھولیہ17 اکتوبر 2022 اقلیتی علاقوں کی تعمیر و ترقیاتی کیلئے شہر کے ترقی پسند رکن اسمبلی فاروق شاہ دن رات کوشاں ہیں ۔

اُن کی اِن ہی کوششوں سے اقلیتی علاقوں میں ترقیاتی کاموں کیلئے 30 کروڑ روپیہ ریاستی حکومت کی جانب سے حاصل ہوا تھا ۔

اس فنڈ کے ذریعے اقلیتی علاقوں میں ترقیاتی کاموں کو انجام دینے کیلئے تمام کاغذی کارروائی پوری کر لی گئی تھی ۔

دھولیہ کارپوریشن کی مہاسبھا سے منظوری بھی حاصل کر لی گئی تھی جس کے بعد ٹینڈر بھی جاری ہو چکا تھا کہ عین وقت پر ڈاکٹر سبھاش بھامرے کی مداخلت سے ریاستی حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے 30 کروڑ کے فنڈ کو ریاستی حکومت نے اسٹے لگا دیا جس سے ڈاکٹر سبھاش بھامرے کا اقلیتی علاقوں میں ترقیاتی کاموں کی مخالفت والا فرقہ پرست چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا ۔ سبھاش بھامرے کی مداخلت سے 30 کروڑ کے فنڈ کو اسٹے آرڈر پر ایم آئی ایم مہیلا یونٹ نے ینگ ایکتا سرکل ، بھولا بازار پر زبردست احتجاج کرتے ہوئے سبھاش بھامرے ہائے ہائے کے نعروں کے ساتھ اُن کو تصویر کو جوتوں ، چپلوں سے دھنائی کرکے پر زور احتجاج کیا ۔ ا

یم آئی ایم مہیلا یونٹ کے احتجاج کو روکنے کیلئے پولیس کو مداخلت کرنا پڑی ۔ پولیس نے مہیلا یونٹ کی تمام عہدہ داران اور کارکنان کو گرفتار کر کے آزاد نگر پولیس اسٹیشن لے گئی جہاں تمام تر قانونی کارروائی کے بعد ایم آئی ایم مہیلا یونٹ کی رہائی عمل میں آئی ۔ یاد رہے ڈاکٹر سبھاش بھامرے گزشتہ 8 سالوں سے دھولیہ لوک سبھا حلقہ سے رکن پارلیمنٹ ہیں ۔ ان 8 سالوں میں انھوں نے اپنے پارلمنٹ حلقہ میں ایک بھی ترقیاتی کاموں کو انجام نہیں دوسری جانب رکن اسمبلی فاروق شاہ کے 3 سالہ اقدار میں شہر بھر کے تمام علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے جو کہ دھولیہ اسمبلی حلقہ میں اب تک کے تمام آمداروں سے بہتر کارکردگی ثابت ہوئی ہے ۔ رکن اسمبلی فاروق شاہ کی اقلیتی علاقوں کے ساتھ ساتھ برادران وطن کے علاقوں میں بھی بڑھتی ہوئی بے پناہ مقبولیت کو دیکھتے ہوئے سیاسی حلقہ میں کھلبلی مچی ہوئی ہے اِسی بوکھلاہٹ کا شکار ڈاکٹر سبھاش بھامرے بھی ہوئے ہیں جو اپنی 8 سالہ ناکارہ کارکردگی پر پردہ ڈالنے کیلئے اس طرح کے ہتھکنڈوں کا استعمال کر رہے ہیں ۔*حلیـم شمـس الـدین انصـاری*ایم آئی ایم ضلع صدرمیڈیا سیل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے