جمعیۃ علماء کی جانب سے دھولیہ سیلاب متاثرین میں ریلیف اور مکانات کی تعمیر و مرمت

دھولیہ 17/اکتوبر.علاقہ خاندیش کے دھولیہ میں گزشتہ ماہ شدید طوفانی بارش ہونے کی وجہ سے شہر کے شمالی علاقے کے نشیبی حصہ میں سیلابی پانی نے تباہی مچا دی تھی،

پہلے مرحلہ میں سیلاب کی وجہ سے متاثر ہونے والے افراد کی فوری امداد دھولیہ جمعیۃعلماء کی جانب سے کی گئی تھی،

دوسرے مرحلے میں مفتی کفایت اللہ میموریل ٹرسٹ ممبئی زیر انتظام جمعیۃعلماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) کی جانب سے مکانات کی مرمت کے لئے مٹریل اور ضروریات زندگی کے سامان تقسیم کئے گئے۔واضح رہے کہ دھولیہ میں گزشتہ ماہ شدید طوفانی بارش ہونے کی وجہ سے شہر کے شمالی علاقہ کے مختلف محلوں لالہ سردار نگر، مدنی نگر،گلاب حاجی نگر، اینٹ بھٹی،خواجہ نگر وغیرہ کے نشیبی حصہ میں سیلابی پانی نے تباہی مچا دی تھی،جس میں متعدد مکانات پانی بھرنے کی وجہ سے منہدم ہوگئے تھے اور کچھ مکانات کو جزوی نقصان ہوا تھا ۔

اس واقعہ کی خبر ملتے ہی جمعیۃعلماء دھولیہ کا ایک وفد نے متاثرہ علاقوں کا سروے کرکے نقصانات کا جائزہ لیا،اور اپنی سروے رپورٹ بالائی جمعیۃ کو بھیج کر متاثرین کی فوری امداد کی درخواست کی۔مولانا حلیم اللہ قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء مہاراشٹر،مفتی محمد یوسف قاسمی خازن،گلزار احمد اعظمی سکریٹری قانونی امداد کمیٹی نے اس درخواست کو منظور کرتے ہوئے منہدم مکانوں کی تعمیر و مرمت کے لئے17/ متاثرہ خاندانوں کو تعمیراتی سامان

(اینٹ،سیمنٹ،ٹین،ریت وغیرہ) اوراشیاء خورد ونوش(اناج کٹس)بستر،چٹائی وغیرہ اور روزمرہ کے استعمال کے سامان نیز10/ متاثرین میں فی کس 35/ برتنوں پر مشتمل کچن سیٹ فراہم کیا گیا۔مولانا ضیاء الرحمٰن صدر جمعیۃعلماء شہر دھولیہ کی زیر نگرانی،حافظ حفظ الرحمٰن صدر جمعیۃعلماء ضلع دھولیہ کی صدارت میں پروگرام مدرسہ نور الاسلام مرحوم فضل الرحمٰن سردار کے مکان کے پاس دیوپور گلی نمبر ۵،میں منعقد کیا گیا۔تقریب ہٰذا میں دیوپور سیلاب متاثرین اور اہالیان دیوپور کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر مولانا شکیل احمد قاسمی نے پروگرام کی غرض و غایت پر روشنی ڈالی،نیز جمعیۃ علماء مہاراشٹر ممبئی کا شکریہ ادا کیا،مفتی شفیق صاحب نے حالات کے آں ے پر اللہ کے انعامات پر بات کی، تسلی دی،حوصلہ بڑھایا،جنرل سکریٹری مشتاق صوفی نے جمعیۃعلماء کی تاریخ اور فی زمانہ کامیاب رہنمائی پر سیر حاصل روداد پیش کی۔ ایاز احمد ایاز سر نے نظامت کے فرائض انجام دیا،دعا کے بعد اس پر وقار تقریب کا اختتام عمل میں آیا۔ حافظ اختر،نعمان سر،اکبر سر، عبد المحیط،حاجی اصغر،اعجاز بھائی،زاہد حسین،طاہر بھائی،سلیم برتن،اجو مستری،آصف انصاری،عرفان فضل الرحمٰن،اراکین جمعیۃ و معززین شریک رہے۔پروگرام کا پورا خاکہ اور انتظام نوجوان خادم جمعیۃعارف عرش صاحب نے انجام دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے