غیر جانبدارانہ طور پر کیے گئے ہر نیک کاموں کی سراہنا کرنا ایم ڈی ایف کا شیوہ

مالیگاؤں سے لے کر بامبے ہائی کورٹ تک قانونی معاونت کرنے والے مستقیم ڈِگنیٹی کی ستائشجیل سے باہر آنے پر رضوان بیٹری والا کا ایم ڈی ایف کے نوجوانوں نے کیا استقبال تعلیم یافتہ نوجوانوں کی تنظیم مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ (ایم ڈی ایف) اول روز ہی سے مالیگاؤں کی عوام کے مفاد میں بے باکی و خلوص سے کام کرتی آئی ہے،

وہیں کام نہ کرنے والوں کی گرفت اور کام کرنے والوں کی سراہنا اور حوصلہ افزائی کرنا اس کا شیوہ رہاہے۔یہی وجہ رہی کہ ۱۲ نومبر معاملے میں بے گناہ محروسین کے حق میں جمہوری لڑائی لڑنے والے اور مالیگاؤں سے لے کر بامبے ہائی کورٹ تک قانونی معاونت کرنے والے مالیگاؤں جنتادل

سیکولر کے روح رواں مستقیم ڈِگنیٹی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کر کے ایم ڈی ایف کے نوجوانوں نے ان کے کاموں کی نہ صرف ستائش و حوصلہ افزائی کی بلکہ مستقبل میں بھی قوم وملت کے تئیں ان کے کاموں میں

ساتھ دینے کا تیقن دلایا اور ساتھ ہی دعائیہ کلمات سے بھی نوازا۔ایم ڈی ایف کے نوجوانوں نے رضوان بیٹری والا کی رہائی پر ان کا استقبال کیا. نیز عوامی کاموں کو مل کر انجام دینے کا یقین دلایا. واضح جب رضوان بیٹری والا جیل میں تھے تو شہر کو ان کا کمی کا ہمیشہ احساس رہا.

جب ایم ڈی ایف کے جوانوں نے شہیدوں کی یادگار پر شہیدوں کو سو سالہ خراج عقیدت پیش کی تھی اس وقت رضوان بیٹری والا بہت یاد آئے تھے. اس ملاقات کے دوران پروفیسر حبیب الرحمن (صدر ایم ڈی ایف)،فرنود رومی(صحافی و نائب صدر ایم ڈی ایف)،ببو ماسٹر (ترجمان ایم ڈی ایف و صدر مالیگاؤں ٹیلرس یونین)،اعجاز شاہین سر(داعی و رکن ایم ڈی ایف)،احتشام بیکری والا (نائب صدرکانگریس)،یونس خان سر (ریٹائرڈ آرمی آفیسر)، اظہر شیخ (رکن ایم ڈی ایف) وغیرہ موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے