سب کو ایک ساتھ 20 فیصد گرانٹ دینے حکومت تیار.. لیکن اساتذہ سو فیصد کا مطالبہ برقرار ، دھرنے میں شدت

بدھ کو کابینہ کی میٹنگ میں فیصلہ لینے اساتذہ کو تیقن، شکشک مہا سنگھ کی اساتذہ سے آزاد میدان دھرنے میں شرکت کی اپیل ممبئی : 18 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹر کے 60 ہزار نان گرانٹ اساتذہ کو 100فیصد گرانٹ دیئے جانے کا مطالبہ لیکر آج نویں روز بھی آزاد میدان ممبئی میں اساتذہ اپنے مطالبے پر اٹل ہیں۔

اس سلسلے میں آج وزیر تعلیم نے پھر ایک بار اساتذہ کے نمائندوں کو طلب کر بات چیت کرتے ہوئے معاملہ حل کرنے اور دھرنا ختم کرنے کی اپیل کی جس پر اساتذہ نے مطالبہ کرتے ہوئے وزیر تعلیم سے اپیل کی ہے

کہ حکومت مہاراشٹر 19 ستمبر 2016 کا جی آر رد کرتے ہوئے سابقہ حکومتی جی آر 15 ستمبر 2011 اور 4 جون 2014 کو نافذ کر اساتذہ کو گرانٹ دی جائے ۔جس پر وزیر تعلیم نے کہا کہ ہم 2019 کا جی آر کینسل نہیں کریں گے ۔

اساتذہ کو "پرچالت” طرز پر نہیں بلکہ سب کو ایکساتھ 20 فیصد گرانٹ دینے کیلئے سرکار تیار ہیں ۔جس پر اساتذہ نے صاف انکار کرتے ہوئے سو فیصد گرانٹ کا مطالبہ کیا ہے ۔دھرنے میں شدت پیدا کر انہوں نے کہا کہ ہم دیوالی بھی آزاد میدان میں منائیں گے اور گرانٹ کا جی آر لیکر جائیں گے ۔اساتذہ کے مہا آکروش دھرنا مہاراشٹر شکشک سمنوئے مہا سنگھ کے بینر تلے ممبئی میں جاری ہیں ۔

دن بہ دن مظاہرین کی تعداد بڑھنے سے سرکار نے اپنا رویہ نرم کیا اور اب گرانٹ دینے کیلئے رضامندی ظاہر کردی لیکن اساتذہ کا مطالبہ ہے کہ ہم 10، 20 سالوں سے مفت میں پڑھا رہے ہیں، ہمارا اپروول منظور ہوا ہے، ہمارا اپلیکیشن گرانٹ کیلئے اہل ہوچکا ہے اس لئے ہمیں سو فیصد گرانٹ دی جائے ۔اسی طرح یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ غیر اعلان کردہ 3961 اسکولوں کے 21428 اساتذہ کو بھی سو فیصد گرانٹ دی جائے ۔اسی طرح 20 فیصد اور 40 فیصد گرانٹ یافتہ اسکولوں کو بھی سو فیصد گرانٹ دی جائے ۔اسطرح کی تفصیلات ممبئی آزاد میدان سے مالیگاؤں ہائی اسکول کے اسٹنٹ ٹیچر شیخ زاہد سر نے دی۔انہوں نے بتایا کہ مہاراشٹر شکشک سمنوئے مہا سنگھ کے ڈیلیگیشن نے وزیر تعلیم دیپک کیسرکر سے ملاقات کے بعد مظاہرین سے بات چیت کی لیکن مظاہرین نے ایک بیک آواز کہا کہ ہمیں سو فیصد گرانٹ دی جائے ورنہ یہ احتجاج جاری رہیگا ۔اس موقع پر ذمہ داران نے مہاراشٹر بھر کے اساتذہ و معلمات سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ ممبئی آزاد میدان دھرنے میں شرکت کریں گھر بیٹھیں تنخواہ کا خواب دیکھنا فضول ہے ۔وزیر اعلیٰ شندے ،وزیر مالیات دیویندر فرنویس اور وزیر تعلیم نے کہا کہ بدھ کو ہونے والی کابینہ میٹنگ میں اساتذہ کیلئے سرکار کوئی اہم فیصلہ ضرور لیگی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے