صابر گوھر فرینڈ سرکل کی احسان شناسی

تحریکی شھر مالیگاؤں کا دبدبہ واپس لانا وقت کی اہم ضرورت* صابر گوھر====================*بارہ نومبر معاملے میں شھریان کا ساتھ نہایت ہی حوصلہ افزاء* مستقیم ڈگنیٹی

مالیگاؤں *(احرار نیوز نیٹ ورک)* احادیث مبارکہ میں نبی کریم ﷺنے قدم قدم پر احسان شناسی کی تعلیم دی ہے

اور محسن کی قدرشناسی کو ضروری بتایا ہے۔ حضرت ابوہریرہؓ نبی اکرمﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا ’’جوشخص انسانوں کا شکر نہیں ادا کرتا وہ اللہ کابھی شکرادانہیں کر سکتا‘‘(جامع ترمذی) اسی کے مطابق بارہ نومبر مالیگاؤں تشدد سانحہ کے محروسین کی گیارہ ماہ دو دن بعد رہائی عمل میں آنے بعد *صابر گوھر فرینڈ سرکل* کی جانب سے محروسین کی رہائی

کیلئے تن من دھن سے کوشاں مالیگاؤں راشٹر وادی کانگریس کے ضلعی صدر *آصف شیخ رشید* جنتادل سیکولر کے *محمــــــــد مستقیم ڈگنیٹی* اور *ایڈوکیٹ عارف این شیخ* *ایڈوکیٹ عبدالعظیم خان* سمیت تمام وکلاء کی *احسان شناسی* کی تقریب پیراڈائز اسکول میں محترم *منظور احمد شبیر احمد* صاحب کی صدارت میں منعقد ہوئی جس کے اغراض ومقاصد مجاہد دوراں مدیر احرار نیوز نیٹ ورک *محمــــــــد صابر محمد صادق

گوھر* صاحب نے بیان کرتے ہوئے تحریکی اہمیت کے حامل شھر مالیگاؤں کا دبدبہ واپس لانے پر زور دیا *ایڈوکیٹ عبدالعظیم خان* صاحب نے بارہ نومبر کیس کے مکمل روداد حاضرین کی گوش گذار کی جنتادل سیکولر کے جنرل سکریٹری *محمــــــــد مستقیم محمــــــــد مصطفی ڈگنیٹی* نے کہا کہ شھر مالیگاؤں بڑے دل کا شھر ہے اور بارہ نومبر معاملے میں شھریان کا ساتھ قابل ستائش ہے شھر کا دبدبہ واپس لانے کی *مدیر احرار صابر گوھر* کی تجویز پر تائید بھی کی *ضیا مسکان رضوان بیٹری والا* نے بھی اظہار خیال کیابعدازاں *ایڈوکیٹ عبدالعظیم ایڈوکیٹ عارف این شیخ ایڈوکیٹ اویس شیخ ایوب خان مہتاب خان* سمیت تمام مہمانان کا استقبال کیا گیا اور راشٹر وادی کانگریس کے ضلعی صدر *آصف شیخ رشید* جنتادل سیکولر کے *مستقیم ڈگنیٹی* صاحبان کو *فرحان دل* کا تحریر کیا ہوا سپاس نامہ تفویض کیا گیا جس کی خواندگی بزرگ صحافی *شمس الضحى اسرائیل* صاحب نے کی اور *آصف شیخ رشید* صاحب بیرون شھر ہونے کی وجہ سے *آصف صاحب* کا سپاس نامہ راشٹر وادی لیگل سیل کے *ایوب خان مہتاب خان* نے قبول کیا *اصغر انصاری صاحب* کے شکریہ سے احسان شناسی کی تقریب اختتام پذیر ہوئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے