مزید تین ملزمین کی جیل سے رہائی ، این سی پی بھون پر استقبال ، محروسین نے جدوجہد کرنے والے آصف شیخ کا شکریہ ادا کیا

مالیگاؤں (پریس ریلیز) گزشتہ سال 12 نومبر کو ہوئے مالیگاؤں تشدد کے الزام میں گرفتار محروسین کی ضمانت ہونے کے بعد جیل سے کا عمل جاری ہے ۔جمعہ کو تقریبا 28 افراد جیل سے رہا ہوئے ۔آج مزید تین ملزمین کی جیل سے

رہائی عمل میں آئی ۔ان میں دو ملزمان کیلئے راشٹروادی کانگریس کے صدر آصف شیخ کی قیادت میں این سی پی لیگل سیل کی ٹیم نے اپنی معاونت پیش کی ۔ایڈوکیٹ عارف شیخ ،ایڈوکیٹ سنجو کدم ،ایڈوکیٹ مہیندر اور

ایڈوکیٹ اویس شیخ کیساتھ ساتھ لیگل ٹیم کے ایوب خان کی خدمات بھی قابل ذکر ہیں ۔آج جیل سے رہا ہونے والے ان دو ملزمان میں وسیم احمد لئیق احمد اور عتیق احمد جمال احمد شامل ہیں ۔اس موقع پر محروسین اور انکے رشتہ

داروں نے راشٹروادی بھون پر آکر آتش بازی کی اور شیخ آصف کا شکریہ ادا کیا ۔یہاں آصف شیخ نے اس کیس میں معاونت کرنے والے وکلاء اور این سی پی لیگل سیل کا

شکریہ ادا کیا ۔انہیں پر امن رہنے اور ہوش سے کام لینے کا مشورہ دیا اور مستقبل کی زندگی کیلئے نیک خواہشات پیش کی ۔رہا ہونے والوں نے بھی آصف شیخ کا شکریہ ادا کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے