لمکا بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل روبک کیوب ماسٹر عفان کٹی کی عنقریب مالیگاؤں آمد

انسان کے لیے کوئی بھی چیز ناممکن نہیں، شوق، جذبہ، لگن، محنت، تڑپ، جستجو اور جہد مسلسل سے ہی کامیابی قدموں کو چومتی ہے- جہاں چاہ وہاں راہ کے مصداق روبک کیوب ماسٹر "عفان کٹی” نے اپنا نام لمکا بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروایا ہے- جو ک مالیگاؤں ایجوکیشنل فورم کی

دعوت پر عنقریب مالیگاؤں تشریف لا رہے ہیں اس ضمن میں مالیگاؤں ایجوکیشنل فورم کے صدر محترم الحاج ڈاکٹر منظور حسن ایوبی صاحب نے بتایا کہ موجودہ دور میں اینڈرائیڈ موبائل رحمت کیساتھ ساتھ نوجوان نسل کے لئے زحمت بھی بنا ہوا ہے جسطرح سے نوجوان طبقہ آج

مختلف نشے کا شکار ہو کر اپنی زندگی داؤ پر لگائے ہوئے ہے وہیں ایینڈرائڈ موبائل کا نشہ بھی سر چڑھ کر بول رہا ہے نوجوانوں کو ان لغویات سے دور کر کے تعلیم سے جوڑنا ہم سب کی ذمہ داری ہے اسی کے پیش نظر مالیگاؤں ایجوکیشنل فورم کے پلیٹ فارم سے اپنے آپ میں ایک

انتہائی منفرد پروگرام زیر ترتیب ہے جس میں روبک کیوب ماسٹر، لمکا بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروانے والا، 16 سالہ گیارہویں جماعت کا طالب علم، طلباء و طالبات کے لئے انتہائی موٹیوشنل پرسنالٹی، ماسٹر عفان کٹی فورم کی دعوت پر مالیگاؤں آ رہا ہے طلباء و طالبات

سے گزارش ہے کہ اس پروگرام میں وہ ضرور شرکت کریں اور والدین و سرپرستوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ اس مفید پروگرام میں اپنے بچوں کو ضرور بھیجیں۔ مزید تفصیلات آئندہ اشاعتوں میں دی جائے گی ایسی اطلاع رکن مالیگاؤں ایجوکیشنل فورم رضوان ربانی سر نے دی ہے-

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے