اہلسنّت ریسرچ سینٹر شاخ مالیگاوں حفظ حدیث کورس کے تیسرے انعام یافتہ عطاء الرحمن اشرفی عمرہ کے لیے روانہ

ہندوستان کی نمائندہ خانقاہ مرکز روحانیت کچھوچھہ مقدسہ خانقاہ اشرفیہ حسنیہ سرکار کلاں کے صاحب سجّادہ انتخاب سرکار کلاں،قائدِ ملت حضرت علامہ سید محمد محمود اشرف اشرفی الجیلانی دام ظلہ کی سرپرستی میں اہلسنّت ریسرچ سینٹر مالیگاوں کے زیر

اہتمام گزشتہ دنوں حفظ حدیث کورس کا انعقاد ہوا۔جس میں عطاء الرحمن اشرفی ابن محمد رمضان کاملی کو تیسرا انعام عمرہ کا ٹکٹ دیا گیا۔جس کی ادائیگی کے لیے آج مورخہ 22/اکتوبر بروز جمعرات عطاء الرحمن اشرفی اہلسنّت ریسرچ سینٹر کے اعلان کے مطابق عمرہ کے لیے

روانہ ہوگئے ہیں۔ہم خانوادہ کاملی محمد رمضان کی جانب سے اہلسنّت ریسرچ سینٹر کے روح رواں و بانی صاحب سجادہ خانقاہ اشرفیہ حسنیہ سرکار کلاں،قائدِ ملت حضرت علامہ سیّد محمد محمود اشرف اشرفی الجیلانی اور

علاقائی اے،آر،سی برانچ کے اراکین حضرت علامہ مفتی عارف حسین اشرفی،حضرت علامہ حافظ عبدالرحمن اشرفی،حافظ عارف اشرفی(ماما)،محمد ذوالفقار

اشرفی،محمد وسیم اشرفی،محمد آصف اشرفی،سمیر اشرفی اور رئیس احمد اشرفی و جملہ اراکین کے بے حد ممنون ہیں کہ اُنہوں نے اعلان کردہ بات کو عملی جامہ

پہنایا۔اللہ پاک اہلسنّت ریسرچ سینٹر کو مزید ترقی عطا فرمائے۔دعاگو و مشکورین:خانوادہ کاملی محمد رمضان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے