تعزیتی نشست

بروز اتوار کو شام میں تقریباً 7 بجے کے قریب مارکس وادی کمیونسٹ پارٹی و سیٹو یونین کے بزرگ کامریڈ مالیگاؤں کے مزدوروں کے لیڈر کامریڈ عبدالحمید دلارے اس دارفانی سے کوچ کرگئے۔
مرحوم کامریڈ اپنی پوری زندگی مزدوروں کے حقوق کی لڑائی لڑنے میں وقف کردی۔ مرحوم کامریڈ سیٹو مزدور یونین مالیگاؤں کے سیکریٹری بھی رہے۔ پاور لوم، سائزنگ اور مہا نگر پالیکا کے مزدوروں کی یونین کی ذمّہ داری بہ خوبی نبھاتے رہے تھے۔


مرحوم کامریڈ کافی عرصے سے علیل تھے۔ کامریڈ مرحوم کی عمر اندازاً 82 سال کے آس پاس تھی۔ ایک کے بعد ایک بزرگ کامریڈ کا ہمارے بیچ سے چلے جانا کمیونسٹ تحریک کا بہت بڑا نقصان ہے۔
مرحوم کامریڈ عبدالحمید دلارے کیلئے*تعزیتی نشست مارکس وادی کمیونسٹ پارٹی آفس پر 18 نومبر 2022 بروز جمعہ کو شام میں 4 بجے رکھی گئی ہے۔ بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی اور مارکس وادی کمیونسٹ پارٹی کے سیکریٹری نے سبھی ممبران سے اس تعزیتی نشست میں شامل ہونے کی گزارش کی ہے۔

کامریڈ اشوک ساونت
سیکریٹری
مارکس وادی کمیونسٹ پارٹی
کامریڈ فیضان انصاری
سیکریٹری
بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی
مالیگاؤں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے