مالیگاؤں شہر کی خاتون شیر دل لیڈر ،، شان ہند نہال احمد ،، کو جمیعت علماء کا سلام**شان ہند صاحبہ کو علماء کرام نے دی مبارکباد اور پیش کی نیک خواہشات

*کامیابی تو کام سے ہوگی نہ کہ حسن کلام سے**فکر کے اہتمام سے زکر کے التزام سے*شہریان مالیگاؤں 12 نومبر سانحہ کو کیسے بھول سکتے ہیں، ایک طرف شان رسالت کی گستاخی کا غم تو دوسری طرف تحفط ناموسِ رسالت کے نام پر پر امن بند منانے والوں کی گرفتاری ، اس وقت

سے تا حال ہر شہری پریشان ، تمام دینی مزہبی ملی جماعتیں تنظیمیں ہر ایک فکر مند تھے ایسے حالات میں مالیگاؤں شہر جنتادل سیکولر کی صدر اور شیر مہاراشٹر ساتھی نہال احمد صاحب کی شیر دل بیٹی *،، شان ہند ،،* نے بارہ نومبر معاملہ میں اپنے شوہر کے جیل میں بند رہنے

کے باوجود بلند حوصلوں کے ساتھ بارہ نومبر معاملہ میں گرفتار سبھی محروسین کی رہائی کے لیے کورٹ کچہری کے چکر لگاتی رہیں ضرورت پڑنے پر اپنے بیباک ساتھیوں کے ساتھ سڑک پر آکر احتجاج بھی کیا اور الحمدللہ بارہ نومبر کے آخری شخص کی ضمانت منظور ہونے تک مسلسل

کوشش اور جدو جہد کرتی رہیں اور وکلاء حضرات سے رابطہ میں رہیں جمیعت علماء مالیگاوں شان ہند صاحبہ کے بلند حوصلوں کو سلام پیش کرتی ہے اور مبارکباد پیش کرتے ہوئے بہترین مستقبل کےلںے دعاگو ہے شان ہند صاحبہ کے مکان پر ہوی اس ملاقات میں *مولانا آصف شعبان صاحب ، مولانا جمال ناصر ایوبی صاحب ، قاری اخلاق

احمد جمالی صاحب ، حافظ انیس اظہر صاحب ، حافظ عبدالعزیز صاحب ، حافظ رمضان اشاعتی ، خلیل ایم ایم مدنی واراکین جمیعت موجود تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے