اسلامی اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے تجارت کرنا باعث خیر و برکت، مفتی عامر ملیبھارت پلمبنگ اینڈ ہارڈ وئیر کا دعا سے شاندار آغاز

مذہب اسلام نے ہر شعبہ ہائے حیات میں انسانوں کی رہنمائی و رہبری کی ہے- اسلام نے جہاں زندگی گزارنے کے طور طریقے بتلاۓ ہیں وہیں پر طرز معاشرت و تجارت کے بھی رہنما اصول وضوابط بتاۓ ہیں جن پر کاربند رہتے ہوئے ہم اپنے لیے خیر و برکت کے دروازے کھول سکتے ہیں ان

خیالات کا اظہار حضرت مولانا مفتی محمد عامر یاسین ملی(امام و خطیب مسجد یحییٰ زبیر) نے 7 اکتوبر 2022ء ،بروز جمعہ،سہ پہر تین بجے، دوران خطاب کیا- موقع تھا بھارت پلمبنگ اینڈ ہارڈ ویئر کی افتتاحی تقریب کا جو کہ نور شاپنگ، آگرہ روڈ، (نزد نیارا پیٹرول پمپ)جعفر نگر میں واقع ہے۔ آپ نے پروپرائٹرس ساجد حسین و عتیق الرحمن

کو مبارکباد بھی پیش کی بعد ازاں حضرت مولانا شفیق الرحمن فلاحی (امام و خطیب نورانی مسجد) نے بھی دعاء سے قبل مختصر اظہار خیال فرمایا- آپکی دعا اور محترم ذاکر حسین محمد مصطفی (ترنگا کلر والے) کے دست مبارک سے بھارت پلمبنگ اینڈ ہارڈ ویئر کا شاندار آغاز ہوا۔ قبل اسکے عبداللہ کی خوش الحان تلاوت سے تقریب کا آغاز ہوا- اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے رضوان ربانی سر نے بتایا کہ تقریباً ۱۹۹۲ء سے شہریان کی خدمت میں ذاکر

پینٹ(سنگمیشور) ناصر پینٹ(سردار مارکیٹ)بھارت پینٹ، بھارت آٹو پارٹس (جعفر نگر)کے بعد یہ مسلسل پانچویں فرم ہے جو اس بات کی غماز ہے کہ ان برادران نے عوام الناس کا بھروسہ جیتا ہے۔ ایک برادر ڈاکٹر شاہد کی طبی میدان میں خدمات کا اعتراف بھی کیا گیا۔ صدارت کے

فرائض حاجی عبدالحمید حافظ مدار بخش نے انجام دیے۔ اسٹیج پر ندیم بھائی (زم زم آئس فیکٹری) ضیاء حکیم (صنعتکار) مشتاق احمد (جنتا گارڈن) کے علاوہ کثیر تعداد میں بہی خواہاں نے شرکت کی- نظامت کے فرائض و شکریہ رضوان ربانی سر نے ادا کیا-

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے