عتیق شعبان سر کی کتاب مجموعہ تشطیرات "آئینہ در آئینہ” کا اجراء 26 اکتوبر کو

پریس ریلیز:- مالیگاؤں ہائی اسکول کے سبکدوش پرنسپال و ادارہ نثری ادب کے نائب صدر محترم عتیق شعبان سر کی کتاب، مجموعہ تشطیرات بنام ” آئینہ در آئینہ” کا اجراء ان شاءاللہ بتاریخ 26 اکتوبر 2022ء، بروز بدھ، شب میں

ٹھیک ساڑھے نو بجے، اسکس ہال، کیفی اعظمی مارگ، بالمقابل اے ٹی ٹی ہائی اسکول ہوگا جس کی صدارت کے فرائض پروفیسر عبدالمجید صدیقی صاحب فرمائیں گے- کتاب کا اجراء مختار احمد قریشی صاحب کے دست مبارک

سے ہوگا جبکہ، سر ورق کی رونمائی پرنسپال احمد ایوبی صاحب فرمائیں گے- بطورِ پرائم گیسٹ، محمد اسحق سیٹھ زری والا اور چیف گیٹ حضرت مولانا مفتی محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب ہوں گے- ڈاکٹر شہروز خاور، طاہر

انجم صدیقی، ڈاکٹر محمد حسین مشاہد رضوی، فرحان دل، عمران جمیل، محمد رضا سر و مختار یوسفی صاحبان کتاب پر تبصرہ و اظہار خیال فرمائیں گے- نظامت کے

فرائض رضوان ربانی سر انجام دیں گے- علاوہ ازیں شہر عزیز کی موقر علمی و ادبی شخصیات رونق تقریب ہوں گی- عوام الناس سے شرکت کی پر خلوص گزارش ادارہ نثری ادب کے صدر و اراکین و اجراء کمیٹی نے کی ہے-

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے