روبک کیوب ماسٹر "عفان کٹی” 27 اکتوبر، بروز جمعرات کو سٹیزن کیمپس میں

پریس ریلیز:- گذشتہ لاک ڈاؤن میں موبائل کی لت کا شکار ہو کر اپنی صحت، اپنی نظر اور دیگر مسائل سے دوچار ہونے والے "ماسٹر عفان کٹی” نے والدین کے مشوروں پر عمل کرکے دوبارہ نئی زندگی کی شروعات کی اور کامیابی و

کامرانی کی بلندیوں پر پہنچ گیا۔ عیاں رہے کہ لاک ڈاؤن میں بیشتر طلباء و طالبات اینڈرائڈ موبائل ایڈکٹیڈ ہو کر رہ گئے تھے، پب جی گیم، فری فائر، کال آف ڈیوٹی، مائنڈ کرافٹ، ارتغل غازی جیسے مختلف گیمز اور سیریلس کی

بناء پر اپنی بینائی متاثر کر بیٹھے اور نا جانے کون کونسی بیماریوں کا شکار ہوگئے لیکن عفان کٹی جیسے گیارہویں جماعت کے طالب علم نے موبائل ایڈکشن کو مات دیتے ہوئے اپنے والدین کے مشوروں پر عمل کرتے ہوئے وہ کارہائے نمایاں انجام دیا کہ موجودہ وقت میں روبک کیوب کی مدد سے

لمکا بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کر وا کر اپنا، اپنے والدین، اساتذہ کرام، اپنی اسکول اور اپنے شہر کا نام روشن کر رہا ہے- روبک کیوب ماسٹر "عفان کٹی” محترم الحاج ڈاکٹر منظور حسن ایوبی صاحب کی ایماء اور مالیگاؤں

ایجوکیشنل فورم کی دعوت پر بتاریخ 27 اکتوبر 2022ء بروز جمعرات کو صبح دس بجے سٹیزن کیمپس کے ڈاکٹر منظور حسن ایوبی ہال میں اپنے والد کے ساتھ نا صرف آ رہا ہے بلکہ، اپنے حیرت انگیز فن کا مظاہرہ بھی کرے گا- تمام ہی اسکولوں کے طلباء و طالبات اساتذہ کرام، والدین و سرپرست حضرات سے پروگرام میں شرکت گزارش صدر و اراکین مالیگاؤں ایجوکیشنل فورم نے کی ہے-

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے