اقـراء کالـونـی میـں راستـے کـی تعمیـر پـر اہلیـانِ محلہ کی جـانـب سـے رکـن اسمبـلی فـاروق شـاہ کے اعـزاز میـں استقبـالـیہ تقـریب کا انعقـاد ۔۔

دھولیہ
23 اکتوبر 2022
رکن اسمبلی فاروق شاہ کی کاوشوں سے حاصل شدہ 75 لاکھ کے فنڈ سے اقراء کالونی میں چالیس گاؤں روڈ سے اسماعیل وینڈر کے مکان تک کنکریٹ کی پختہ سڑک تعمیر کی گئی ۔ جس کی خوشی میں اہلیانِ اقراء کالونی کی جانب سے اس کام کو انجام دینے والے فاروق شاہ صاحب کے اعزاز میں ایک عظیم الشان استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت کالونی کی بزرگ شخصیت حاجی شبیر صاحب نے قبول کی اور نظامت کے فرائض نہال احمد اختر نے اپنے منفرد انداز میں بخوبی انجام دی ۔

اس استقبالیہ تقریب میں اہلیانِ اقراء کالونی کی جانب سے رکن اسمبلی فاروق شاہ کا والہانہ استقبال کیا گیا ۔ اسی طرح دھولیہ مجلس اتحاد المسلمین کے تمام کارپوریٹر ، عہدیداران کا بھی گُل پوشی کر کے استقبال کیا گیا ۔ اس استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دھولیہ مجلس اتحاد المسلمین کے شعیب بھائی ملا ، مولوی شکیل اور شہباز فاروق شاہ نے رکن اسمبلی فاروق شاہ کے ذریعے شہر بھر میں جاری ترقیاتی کاموں کو سامعین کے سامنے رکھا

اور آنے والے دنوں میں شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے کیا منصوبہ بندی کی گئی ہے اس کی تفصیل سے سامعین کو روشناس کرایا ۔اقراء کالونی کے مکینوں میں عزیز شیخ اور اظہر سید نے بھی تقریب سے خطاب کیا اور اقراء کالونی میں روڈ کی تعمیر کئے جانے پر رکن اسمبلی فاروق شاہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کالونی میں راستے کے تعمیری کام کو انجام دینے کیلئے اہلیان ِ اقرا کالونی آپ کے بے حد مشکور و ممنون ہیں ۔ صدارتی خطبے میں تقریب کے صدر کالونی کی بزرگ شخصیت حاجی شبیر صاحب نے اپنے منفرد انداز میں سامعین کو رکن اسمبلی فاروق شاہ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے راز سے پردا اٹھایا ۔

انھوں نے کہا کہ پڑوس کے شہر مالیگاؤں میں ہمیشہ مسلمان آمدار چن کر آتا ہے لیکن کیا وجہ ہے کہ جو عزت و مرتبہ آمدار فاروق شاہ صاحب کو آج مل رہا ہے وہ اُنھیں اب تک کیوں نہیں ملا ؟ اِس کی واحد وجہ آمد فاروق شاہ صاحب کے ترقیاتی کام ہیں جو ہر جگہ موضوعِ بحث ہیں ۔ شہر کی ہر گلی ، چوک چوراہوں پر صرف آمدار فاروق شاہ کے ترقیاتی کاموں کے چرچے ہیں ۔ اس استقبالیہ تقریب کی کامیابی کیلئے مجلس کے سرگرم رکن اظہر سید ، وسیم پنجاری اور دیگر ساتھیوں نے بے انتہا محنت کی ۔

تقریب میں رکن اسمبلی فاروق شاہ کے ہمراہ مجلس اتحاد المسلمین کے تمام عہدے دار ، کارپوریٹر اور کارکنان کے علاوہ اقراء کالونی کے مکینوں میں اظہر سید ، عزیز پنجاری ، فروز شیخ ، گڈو قاضی ، یونس شیخ ، انیس حولدار ، اسماعیل وینڈر ، اسلم کھاٹک ، پرویز انصاری ، بابو پٹھان اور بڑی تعداد میں مقامی رہائشی لوگ موجود تھے ۔

حلیـم شمـس الـدین انصـاری !!
ایم آئی ایم ضلع صدر
میڈیا سیل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے