گجرات انتخاب کے اعلان سے پہلے ’تبادلہ کی سیاست‘ شروع، حکومت نے 17 آئی پی ایس افسروں کو کیا اِدھر-اُدھر

انتخابی کمیشن کے ذریعہ گجرات اسمبلی انتخاب کا نوٹیفکیشن جاری ہونے سے ٹھیک پہلے گجرات حکومت نے 17 آئی پی ایس افسران کا تبادلہ کر دیا ہے۔ مانا جا رہا ہے

کہ یہ تبادلے انتخاب کو دھیان میں رکھتے ہوئے ہی کیے گئے ہیں تاکہ من مطابق کام کرنے والے افسر انتخاب میں کام آ سکیں۔ ریاست کے ایڈیشنل چیف سکریٹری (داخلہ) راج

کمار نے اس تبادلہ سے متعلق حکم نامہ جاری کیا ہے۔ جاری حکم کے مطابق آئی پی ایس پیوش پتیل کو سورت رینج کا پولیس ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں راجکوٹ رینج کے پولیس ڈائریکٹر جنرل سندیپ سنگھ کا تبادلہ کر

انھیں وڈودرا رینج کا آئی جی مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح احمد آباد شہر کے جوائنٹ پولیس کمشنر (ٹریفک) ایم اے چاؤڑا کا تبادلہ کر جوناگڑھ رینج کا پولیس ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا گیا ہے.سورت رینج کے آئی جی پی ڈی ایس پانڈین راج کمار کا تبادلہ کر انھیں ایڈیشنل پولیس ڈائریکٹر جنرل

(ریلوے) مقرر کیا گیا ہے، خورشید احمد کو ایڈیشنل پولیس ڈائریکٹر جنرل (پلاننگ و ماڈرنائزیشن) گاندھی نگر کی شکل میں اور اجئے چودھری کو جوائنٹ پولیس کمشنر سورت (اسپیشل سیل) کی شکل میں مقرر کیا گیا ہے۔ ان کے

علاوہ اشوک یادو کو آئی جی پی راجکوٹ رینج مقرر کیا گیا ہے۔ ان کی جگہ گوتم پرمار کو آئی جی پی بھاؤنگر رینج بنایا جائے گا۔ آروی اساری کو پولیس ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل

(خفیہ-2) اور نیرج کمار بڈگوجر کو احمد آباد شہر کا ایڈیشنل پولیس کمشنر سیکٹر-2 مقرر کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے