رشی سنک نے رقم کی تاریخ، برطانیہ کے پہلے ہندوستانی نژاد وزیر اعظم بنیں گے

لندن : رشی سنک پیر کو کنزرویٹیو پارٹی کے لیڈر کے طور پر منتخب کرلئے گئے ۔ اس طرح وہ یونائٹیڈ کنگڈم کے وزیر اعظم بننے والے ہندوستانی نژاد پہلے ممبر پارلیمنٹ بن گئے ہیں ۔ سنک کی 190 سے زیادہ ممبران پارلیمنٹ نے حمایت

کی ۔ وہیں ان کی حریف پینی مورڈنٹ 100 ممبران کی ضروری حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہیں اور اس ریس سے باہر ہوگئیں ۔ پینی نے ایک ٹویٹ میں اعلان کیا کہ وہ

وزیر اعظم کی ریس سے باہر ہورہی ہیں اور سنک کو برطانیہ کے وزیر اعظم کے طور پر حمایت دے رہی ہیں ۔سنک برطانیہ کے 57ویں وزیر اعظم اور ملک کی قیادت

کرنے والے پہلے سیاہ فام شخص ہوں گے ۔ وہ برطانیہ کے پہلے ہندو وزیر اعظم بھی ہیں ۔ حالانکہ ملک کا وزیر خزانہ رہنے کے دوران انہوں نے اپنے مذہب کی شاید ہی کبھی بات

کی ہو ۔ سنک کے داد دادی برطانوی حکومت والے ہندوستان میں پیدا ہوئے تھے، لیکن ان کی جائے پیدائش موجودہ پاکستان کے پنجاب صوبہ کے گجرانوالا میں واقع ہے ۔ اس

طرح نئے برطانوی لیڈر ایک ہندوستانی اور پاکستانی دونوں ہیں ۔ کوئن لائنیس 86 نام کے ٹویٹر ہینڈل نے ٹویٹ کیا : سنک گجرانوالا کا ایک پنجابی کھتری کنبہ ہے، جو اب پاکستان میں ہے ۔ رشی کے دادا رام داس سنک نے 1935

میں نیروبی میں کلرک کی نوکری کیلئے گجرانوالا کو چھوڑ دیا تھا ۔ فیملی کی جانکاری مہیا کرانے والی کوئن لائنیس 86 کے مطابق رام داس کی بیوی سہاگ رانی سنک 1937 میں کینیا کا سفر کرنے سے پہلے اپنی ساس کے ساتھ گجرانوالا سے پہلے دہلی چلی گئیں۔ رشی کی پیدائش 1980 میں ساوتھمپٹن میں ہوئی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے