مفتی اسماعیل اور شیخ آصف شہر کو بیوقوف بنارہے ہیں: کانگریس صدر اعجاز بیگ

مالیگاؤں (پریس ریلیز ) 25 اکتوبر 2022 کو مومن پورہ قریش جماعت خانہ میں قریش برادری کے کانگریس پارٹی سے خواہش مند امیدوار ظہیر خان اور آصف خان کی جانب سے زبردست جلسے نما میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب

میں کثیر تعداد میں محلے کے نوجوان، بزرگ و ذمہ داران نے شرکت فرماکر کانگریس پارٹی کو مضبوط کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ اس موقع پر پرہجوم جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مالیگاؤں شہر ضلع کانگریس صدر جناب اعجاز بیگ نے کہا کہ شہر کا سیاسی پارہ چڑھ چکا ہے۔ ایکدوسرے پر تہمت

لگائی جارہی ہے۔ شیخ رشید خانوادہ مفتی اسماعیل کے خلاف بول رہا ہے تو مفتی اسماعیل خانوادہ شیخ رشید فیملی کے خلاف، اس طرح دونوں مل کر شہر کو بیوقوف بنارہے ہیں۔ چالیس سالہ پروگرام پر سخت طنز کرتے ہوئے کانگریس صدر نے کہا کہ یہ راشٹر وادی کا چالیسواں تھا جس کا اب خاتمہ ہونے والا ہے۔ مزید کہا کہ مالیگاؤں میں

راشٹر وادی کے کوئی بھی کام نہیں ہیں۔ مفتی اسماعیل کی جانب سے دیئے گئے دھرنے سے پردہ اٹھاتے ہوئے موصوف نے کہا کہ یہ دھرنا دیتے ہیں اور پھر دو تین دن میں خبر چھپتی ہے کہ مفتی اسماعیل کی کوشش سے 18 کروڑ کا ٹینڈر پاس ہوگیا۔ ایسا کونسا جادو ہے ان کے پاس ؟ اگر اتنی ہی پاور ہے تو مفتی اسماعیل کو پوار واڑی روڈ پر

دھرنا دے کر کام شروع کرنا چاہیے۔اعجاز بیگ نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ کسی بھی کام کا ایک طریقہ اور اصول رہتا ہے۔ ٹینڈر وغیرہ پاس ہونے مہینے لگتے ہیں۔ راشٹر وادی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کا بھی یہی معاملہ ہے ۔ ٹھیکیدار بھی انہی کے رہتے ہیں انہیں پتہ رہتا

ہے کہ کام کب شروع ہونے والا۔ کام شروع ہونے سے دو تین دن پہلے یہ ڈرامائی انداز میں کمشنر کے پاس جاتے ہیں۔ پہلے سے سیٹنگ کے مطابق کم زیادہ بولتے ہیں اور کام شروع ہونے پر کریڈٹ حاصل کرتے ہیں۔ اس طرح عوام کو بیوقوف بنایا جاتا ہے۔ بڑے کی مارکیٹ تا آزاد نگر پولیس اسٹیشن سے آگے اپنے تین کروڑ روپے فنڈ کا حوالہ دیتے

ہوئے کہا کہ میں مسلسل چار مہینوں سے اس کام میں لگا ہوں تب کہیں جاکر 4 نومبر کو وہ ٹینڈر اوپن ہوگا جس سے بہترین کوالٹی کی روڈ تعمیر کی جائے گی۔اعجاز بیگ نے گھر پٹی اور نل پٹی میں اضافے کا ذمہ دار بھی شیخ رشید اور شیخ آصف کو بتایا کہ یہ ان کے ہی دور میں بڑھائی

گئی۔ ان دنوں شہر مالیگاؤں پر بجلی کمپنی کا جو قہر ہے اس کا معاہدہ شیخ آصف کے دور اقتدار میں ہوا لیکن پیسوں کو دیکھ مفتی اسماعیل کی بھی نیت خراب ہوگئی اور میرے منع کرنے کے باوجود مفتی اسماعیل نے کمپنی کو اجازت دے دی جو کہ آج یہ کمپنی پاور لوم صنعت اور

غریبوں کا خون چوسنے کا کام کررہی ہے۔ مومن پورہ قریش جماعت خانہ کے پرہجوم جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس پارٹی صدر اعجاز بیگ نے کہا کہ میں جلد ہی ایک بڑا جلسہ لے کر ان دونوں کے کالے کرتوت ثبوت کے ساتھ عوام کے سامنے پیش کروں گا۔ کانگریس پارٹی کے نائب صدر جمیل کرانتی نے کانگریس پارٹی کی ملکی اور خاص طور سے اقلیتوں کے لئے خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے پر اثر اور جامع انداز میں اظہار خیال کیا۔ اس موقع پر کانگریس

پارٹی کے نوجوان ترجمان عمران راشد نے قریش برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر مرتبہ آپ کے لوگوں کے جذبات سے کھیلا گیا ہے۔ الیکشن کے وقت گائے اور گؤرکشک کا ڈرامہ کرکے آپ کی ووٹ حاصل کی گئی اور پھر پانچ سال تک منہ تک نہیں بتایا گیا۔ اس اب آپ کو ہوش میں آنا ہوگا۔ شہر کے دیگر لیڈران کی باتیں، دعوے، کام، اور کرتوت آپ کے سامنے ہیں کہ کس طرح یہ لوگ عوام کو بیوقوف بناتے ہیں۔ وہیں دوسری جانب اعجاز بیگ کی شخصیت بھی آپ کے سامنے ہے جو ایک فون پر کسی بھی وقت آپ کی خدمت کے لئے حاضر ہوتے ہیں۔ ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے عمرہ راشد نے اتحاد و اتفاق پر زیادہ زور دیا۔یاد رہے کہ ان دنوں شہر بھر کی نظریں مومن پورہ، کمالپورہ اور قصاب باڑہ پر ہیں۔ قریش برادری پوری طرح اعجاز بیگ کے ساتھ کھڑی ہے۔ بڑی تعداد میں لوگ شمولیت اختیار کررہے ہیں جوکہ کانگریس کے تابناک مستقبل کی نشانی ہے۔ کانگریس پارٹی کے اس با با مقصد پروگرام میں محلے کے اہم ذمہ داران جلیل پہلوان، خلیل پہلوان، رضوان تارا،جابر منتری، یوسف پہلوان، تنویر قریشی کے علاوہ شہر کانگریس کمیٹی کے نائب صدر شفیق قریشی، نائب صدر احتشام شیخ، سیکرٹری عمران انجینئر، ترجمان زین العابدین پٹھان، سیکرٹری طیب خان، جوائنٹ سیکریٹری صابر بھائی موبائل والے، او بی سی سیل صدر عبد الحفیظ انصاری، مزمل احمد، پروفیسر ایس این انصاری، اور نہال فائبر وغیرہ موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے