ضلع ایس پی شاہ جی امپ کی مالیگاوں آمد ، آصف شیخ سے ملاقات و شہری حالات پر طویل گفتگو

نشہ آور اشیاء پر قدغن لگانے ،سماجی برائیوں کی روک تھام اور امن امان کی برقراری پولس شفاف کردار ادا کرے

مالیگاؤں(پریس ریلیز) ناسک ضلع دیہی پولس ایس پی شاہ جی امپ نے آج مالیگاؤں کا دورہ کیا ۔موصوف نے پولس کنٹرول روم میں واقع ایڈیشنل ایس پی دفتر پہنچ کر پولس انتظامیہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا ۔وہیں ضلع ایس پی شاہ جی امپ نے راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ضلعی صدر آصف کو مدعو کرتے ہوئے ان سے شہری حالات پر تفصیلی گفتگو کی ۔اس ضمن میں آصف شیخ نے شاہ جی امپ کا استقبال کیا اور ان سے ہوئی طویل گفتگو میں کہا کہ مالیگاؤں شہر امن امان کا گہوارہ ہے

۔یہاں قانون کی پاسداری کی جاتی ہیں، غریب بستیوں میں زیادہ آبادی رہتی ہیں ۔ہر کوئی دو وقت کی روزی روٹی کیلئے اپنی جائز جدوجہد میں مصروف رہا کرتا ہے لیکن گزرے کچھ سالوں سے دیکھنے میں آرہا ہے کہ شہر میں کچھ بدمعاشوں نے حالات کو پراگندہ کرنے کی مذموم کوششیں کی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ شہر میں نشہ آور اشیاء کا استعمال بڑھ گیا ہے، کتا گولی، جوا سٹہ، گانجہ کے کاروبار اندرونی راستوں سے جاری ہیں، چوریاں، لوٹ مار، ڈکیتی شباب پر ہیں، معصوموں اور غریبوں پر ظلم بڑھا رہا ہے ۔

ان تمام سماجی برائیوں کی روک تھام کیلئے پولس انتظامیہ کو سختی سے کارروائی کرنا چاہئے اور شہر کے امن امان کی برقراری کیلئے ٹھوس اقدامات کرنا چاہیے ۔اس کے علاوہ ضلع ایس پی شاہ جی امپ نے آصف شیخ سے تقریباً آدھے گھنٹے سے زائد طویل گفتگو کی ۔ضلع ایس پی نے بھی آصف شیخ سے تعاون کی گزارش کی ہے کہ وہ بھی شہر کے حق میں اپنا کردار ادا کریں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے