حضرت مولانا افتخار سالک قاسمی صاحب کے ہاتھوں سیوک دینی انعامات و اسناد کی تقسیم

اللہ پاک کا احسان عظیم ہے کہ حضرت مولانا مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب کی سرپرستی میں مسلسل کامیابی و کامرانی کیساتھ عرصہ طویل سے شہر کی تاریخ میں جاری رہنے والا سیوک دینی انعامی مقابلہ مورخہ 26 اکتوبر 2022 بروز بدھ رات ٹھیک نو بجے آفس سیوک

سوسائٹی نورانی نگر میں شیخ الحدیث جامعہ تعلیم البنات سلیمانی مسجد،امام و خطیب مسجد عبدالعزیز بچئی،جید عالم دین،شعلہ بیاں مقرر حضرت مولانا افتخار سالک قاسمی صاحب کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ پروگرام کا آغاز حافظ عزیزالرحمان تجویدی صاحب کی تلاوت کلام پاک

سے ہوا ۔ مبشر احمد نے نعت پاک کا نذرانہ پیش کیا ۔ تحریک صدارت شہزاد عامر صاحب نے پیش کی ۔ تائید صدارت سہیل ماسٹر نے پیش کی ۔ خطبہ صدارت میں

حضرت مولانا افتخار سالک قاسمی صاحب دامت برکاتہم نے سیوک سوسائٹی کے دینی پروگرام سے حد درجہ متاثر ہوکر کئی مفید تجاویز اور مشوروں سے نوازا اور دین و شریعت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا سیوک سوسائٹی کی شہرت کا اندازہ اس بات لگایا جاسکتا ہے کہ آج کے اس

پروگرام میں سیوک سوسائٹی کی جانب سے دی جانے والی توصیفی سند حاصل کرنے کے لئے ایک حافظ قرآن اورنگ آباد شہر سے تشریف لائے ہیں ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ریاستی سطح پر سیوک سوسائٹی اپنا ایک منفرد مقام

رکھتی ہے اس پروگرام میں ناظرہ ختم قرآن کی سعادت حاصل کرنے والے اور حفاظ کرام کو اسناد تقسیم کی گئی ۔ معزز مخیران قوم کے تعاون سے کل 58 انعامات تقسیم کئے گئے ۔ پروگرام میں احمد حبیب دلار،نیاز احمد،عبیدالرحمان،حافظ عزیزالرحمان تجویدی،محمد حمزہ ظہیر احمد ( اورنگ آباد)، شیخ جاوید بامبے قالین،آفتاب عالم،عبدالواجد،محمد شعیب محمد شاہد،محمد اسرائیل

توکل نگر،خلیل احمد، انصاری زبیر احمد،ریحان سعید،محمد شارق، و دیگر اراکین نے شرکت کی ۔ اس پروگرام کو کامیاب کرنے کے لئے صدر سیوک سوسائٹی سہیل ماسٹر،انصاری رضوان سیوک،ابو عفان،رضی انور،کامران سنگھانیہ نے جدوجہد کی ۔*

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے