نیاپورہ فتح میدان گندگی کا انبار،میونسپل کمشنر کو سیوک سوسائٹی کا انتباہ

نیاپورہ فتح میدان میں راکیل ڈپو کے قریب راستے پر کچرے اور گندگی کا انبار لگا ہوتا ہے اس راستے سے روزانہ ہزاروں لوگ گزرتے ہیں ۔ قریب میں نورانی مسجد اور بھاو میاں کی مسجد بھی ہے جہاں سے نمازیوں کا گزر بھی ہوتا

ہے ۔ اس راستے سے قبرستان جانے کے لئے جنازے بھی جاتے ہیں۔ معصوم بچے اسکول جاتے ہیں ۔ کل کی صورت حال یہ تھی کہ ان کچروں کے ڈھیر میں ایک کتا مرا ہوا پڑا تھا جس سے ماحول انتہائی تعفن خیز تھا ۔ یہ شہر کی بہت

ہی اہم شاہراہ ہے اور یہاں پڑے ہوئے کچرے کی وجہ سے شہریان کو حد درجہ تکا لیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ ان کچروں کی وجہ سے ہمہ وقت ٹریفک بھی جام ہوجاتی ہے قرب و جوار کے علاقوں میں بیماریاں بھی پھیلتی ہیں اس لئے آپ سے التماس ہے کہ بڑی سے بڑی کچرے کی کنڈی کا

انتظام کردیں تاکہ ہمیشہ کے لئے یہ مسلہ حل ہوجائے ۔ مورخہ 27 اکتوبر 2022 بروز جمعرات میونسپل کمشنر سے اس قسم کا تحریری مطالبہ صدر سیوک سوسائٹی سہیل ماسٹر نے کیا ہے جس پر عبیدالرحٰمن کی دستخط ہے ۔ اس مسلے پر سنجیدگی سے غور نہیں کیا گیا تو مستقبل میں سیوک سوسائٹی ٹھوس لائحہ عمل تیار کرے گی۔*

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے