سیوک کا ساتھ قائد محترم کیساتھ،21 اکتوبر یوم احتساب،چلئے حبیب لانس

21 اکتوبر یوم احتساب کے بعد عنقریب 24 اکتوبر 2022 تیسری سالگرہ یوم فتح ہوگا ۔ دونوں دن شہر کے مستقبل کا سنہرا باب یے ۔

شہر کے ہر دلعزیز ایم ایل اے حضرت مولانا مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب نے پورے مہاراشٹر کی اقلیتوں کی ترجمانی کرتے ہوئے ہمہ وقت ایوان بالا تک بیباک نمائندگی کی ہے ۔

بے گناہوں کے لئے انصاف کے طلبگار اس رہنما نے اسمبلی ہال میں آواز بلند کی ۔ کرونا کے ایام میں سول ہاسپٹل میں بیس ہزار لیٹر آکسیجن ٹینک نصب کیا ۔ سول ہاسپٹل کے مریضوں کی سہولیات کے لئے کروڑوں روپیہ ایم ایل اے فنڈ دیا ۔ لاک ڈاؤن کے ایام میں ملک ہندوستان کا کونا کونا سخت حالات سے نبرد آزما تھا مگر شیر دل رہنما نے اپنی حکمت عملی سے شہریان کے لئے آزاد فضاء تیار کی اور ساکنان شہر کو لاک ڈاؤن کا احساس تک نہ ہونے دیا ۔

ماہ رمضان المبارک کے ایام میں پنج وقتہ نمازوں کے ساتھ نماز تراویح بھی مساجد میں ادا کی گئی ۔ بقرعید کا تہوار پورے تزک اہتمام و پوری آزادی کیساتھ منایا گیا ۔ ہر وقت بنکروں کے مسائل کے حل کے لئے گلی سے دلی تک نمائندگی کرنے والا،پاور ہاؤس کی ظلم و زیادتی کے خلاف مورچہ

کھولنے والا،قریش برادران کے لئے ہمہ وقت جدوجہد کرنے والا،دینی و ملی مسائل کو خوش اسلوبی سے حل کرنے والا، مذہب کا پاسبان، ریاست مہاراشٹر کی اقلیتوں کا نگہبان 21 اکتوبر 2022 بروز جمعہ شام سات بجے سے رات دس بجے تک ایوان عوام میں احتساب پیش کرنے کے لئے حاضر ہورہے ہیں شہر کے ہر ووٹر کا فرض اولین ہیکہ آؤ اور اپنے ہر دلعزیز رہنما قائد و سالار حضرت مولانا مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب کی زبانی سن کر 24 اکتوبر 2019 کو آئے ہوئے فیصلے سے اطمینان قلب حاصل کرو ۔ اس لئے سیوک ایجوکیشنل سوشل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی شہر کی غیور عوام سے التماس کرتی یے کہ اس احتسابی جلسہ عام میں اپنا قیمتی وقت دیں ۔ تاکہ آپ حقیقت اور سچائی سے واقف ہوسکیں ۔**از قلم انصاری رضوان سیوک*

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے