صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں دو کار بم دھماکے،کم ازکم 100 افراد ہلاک،300زائد زخمی

صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں دو کار بم دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں کم از کم 100 افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ دھماکے وزارت تعلیم کے باہر پیش آئے۔

صومالیہ کے صدر حسن شیخ نے ایک بیان میں واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 300 افراد زخمی ہوئے ہیں۔دراصل صومالیہ Somalia


کے دارالحکومت موغادیشو میں سنیچر 29 اکتوبر کو دو کار بم دھماکے ہوئے، جن میں 30 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی تھی جب کہ اب ہلاکتوں کی تعداد 100 تک پہنچ گئی ہے

ساتھ ہی اب تک کسی دہشت گرد تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔صدر حسن شیخ محمود نے اس حملے کو بزدلانہ قرار دیتے ہوئے اس کا ذمہ دار دہشت گرد تنظیم الشباب پر عائد کیا ہے۔

یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب ملک کے صدر دہشت گردی کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے کے لیے تمام اعلیٰ حکام سے ملاقات کر رہے ہیں۔ صومالیہ Somalia کی قومی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پولیس کے ترجمان صادق دودیش نے بتایا کہ دو کار بم دھماکے ہوئے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے صحافیوں کو جائے وقوعہ سے کئی لاشیں ملی ہیں۔ امین ایمبولینس سروس کے ڈائریکٹر نے اے پی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ انہوں نے متعدد زخمیوں یا ہلاک ہونے والوں کو اکٹھا کیا ہے۔

عبدالقادر عدن نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ دوسرے دھماکے میں ایک ایمبولینس تباہ ہو گئی۔

اسپتال کے کارکن نے میڈیا کو بتایا کہ اس واقعے کے بعد اسپتال میں 30 افراد کی لاشیں لائی گئیں جن میں خواتین کی تعداد زیادہ تھی۔ اس کے ساتھ ہی اب یہ تعداد 100 تک پہنچ گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 5 سال قبل اس مقام پر بم دھماکہ ہوا تھا جس میں 500 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے