اسپائر اکیڈمی اور دادابھسے نے خاتون کرکٹر گیاندانکم کا استقبال کیا

مالیگاﺅں /گذشتہ دنوں ریاستی مہاراشٹر کی خاتون کرکٹ ٹیم میں مالیگاﺅں کی اولین خاتون کرکٹر گیاندا نکم کا انتخاب عمل میں آیا ۔ اس انتخاب سے مالیگاﺅں شہر کا نام قومی وریاستی سطح پر روشن ہواہے ۔ اس معاملے میں مالیگاﺅں کیمپ میں واقع ASPIRE CLUBاسپورٹس اکیڈمی نے گیاندا نکم اور دیگر کھلاڑیوں کا استقبا ل کیا ۔

اس تعلق سے ریاستی وزیر دادابھسے نے خصوصی طور پر پروگرام میں موجود رہتے ہوئے انھیں مبارکباد پیش کی ۔اسپائر اسپورٹس اکیڈمی کے ذمہ داران نے روداد بیان کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس سومینگ پول ، اچھا گراﺅنڈ ، رننگ گراﺅنڈ ، اور تنویر احمد جیسے بہترین ٹریننر موجود ہیں ۔

وھیں دادابھسے نے گیاندا نکم کو ریاستی خاتون کرکٹ ٹیم میں منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ساتھ ہی ساتھ آئندہ دنوں گوا میں ہونے والے مختلف کھیل کے مقابلوں میں شریک ہونے والے ڈاکٹر ششی کانت واوڑ ، ڈاکٹر اویناش آہیراور پولس کانسٹیبل اکشے پاٹل کوبھی استقبال اور نیک خواہشات پیش کی گئی۔

اس پروگرام میں کیمپ پولس اسٹیشن کے ASPپردیپ جادھو ،نیلش آہیرے، ایڈوکیٹ سنجے دسانے ، نتین پوپلے، نکھل پوار، دیوا پاٹیل ، کیول ہیرے ، دنیش گولی وغیرہ موجود تھے ۔ نظامت پرشانت پاٹیل نے جبکہ رسم شکریہ کیول ہیرے نے اداکی ۔ اس پروگرام کی غرض و غایت سابق کارپوریڑ پونم دیپک ساﺅڑے نے بیان کی پروگرام کی کامیابی کیلئے دیپک ساﺅڑے اور ورشا بھوسلے وغیرہ نے بھر پور کوشش کی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے