آج شام 7 بجے "جشنِ خسرو رح” دالان شیخ عبدالودود پرائمری اسکول اے ٹی ٹی کیمپس میں

پریس ریلیز:- کوہ نور میوزک اکیڈمی کے زیر اہتمام آج بتاریخ ۱۵ اکتوبر ۲۰۲۲ء بروز سنیچر، شام 7بجے اے ٹی ٹی کیمپس کے شیخ عبدالودود پرائمری اسکول کے دالان میں "جشنِ خسرو رح” کے عنوان پر ایک انتہائی شاندار پروگرام منعقد ہو رہا ہے- پروگرام دو سیشن پر مشتمل ہوگا۔ پہلا سیشن "طوطی الہند حضرت امیر خسرو رح فن اور شخصیت” عنوان پر معروف شاعر عبید اعظم اعظمی (ممبئی)سہیل اختر وارثی (ممبئی) اور ڈاکٹر قمر صدیقی (ممبئی) صاحبان گفتگو فرمائیں گے جبکہ دوسرا سیشن رات 9 بجے بنام "کلام خسرو” ہوگا جس میں خلیل ملو، ابوالفیصل، اشرف الدین، نکھل پوار، عبدالرحمن، کنال شندے و غلام حسین حضرت امیرخسرو رح کے کلام کو ساز پر پیش کریں گے-

پہلے سیشن کے اینکر امتیاز خلیل صاحب ہونگے- دوسرے سیشن کی صدارت عبید اعظم اعظمی صاحب فرمائیں گے جبکہ اینکر سہیل اختر وارثی ہونگے۔ شہر و بیرون شہر کی معزز شخصیات مہمان خصوصی کے طور پر شریکِ محفل ہوں گی- ابتدائی نظامت کے فرائض رضوان ربانی ادا کریں گے- اہلِ ذوق حضرات سے شرکت کی استدعا منتظمین و پروگرام کمیٹی نے کی ہے-

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے