تعلیم اور سیاست میں خواتین کو اپنا بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہوگا ، شیخ رشید کی خدمات ناقابل فراموش :فوزیہ تحسین خان

خواتین کو ہنڈا، کلسی اور پانی کی تکالیف سے نجات دلا کر شہر میں پانی کی فراوانی کا سہرا بھی شیخ رشید کے سر جاتا ہے

مالیگاؤں (پریس ریلیز) تعلیم اور سیاست میں خواتین کو اپنا کردار ادا کرنا ضروری ہے تب جاکر معاشرے میں تبدیلی آتی ہیں ۔ شرد پوار نے 1994 میں خواتین کیلئے پالیسی بنائی اور انہیں ہندوستانی سماج میں عزت و برابری کا مقام دیا ۔سیاست اور روزگار میں خواتین کو برابری کا درجہ بھی شردپوار نے ہی دیا ۔موصوفہ نے اسلام کی روشنی میں سورہ نساء کی کچھ آیات کا خلاصہ پیش کرتے ہوئے عورت کے مقام و مرتبہ، حقوق اور اعمال پر بھی تفصیلی خطاب کیا ۔فوزیہ خان نے کہا کہ عورت یعنی ماں کو اپنے بچوں کی تربیت کرنے پر زور دیا ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شیخ رشید رشید کی خدمات ناقابل فراموش ہیں

۔ان آٹھ روزہ استقبالیہ تقاریب کی معلومات حاصل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شیخ رشید نے عورتوں کے درد کو سمجھا اور انکے لئے ایک طویل اور کبھی نہ بھلائے جانے والے کارناموں کو انجام دیا میں انہیں مبارک باد پیش پیش کرتی ہوں ۔اس موقع پر طاہرہ شیخ نے بھیجا اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عورتیں چاہیں تو شہر کے مسائل ختم ہونگے ہمیں ہمت اور مسمم ارادہ سے کام کرنا ہوگا۔شیخ رشید اور آصف شیخ کا ساتھ دیکر شہر بھر میں تعمیری کاموں کو انجام دینا ہےخواتین کے مسائل حل کرنا ہے۔ پانی کی تکالیف سے نجات دلا کر شہر میں پانی کی فراوانی کا سہرا بھی شیخ رشید کو ہی جاتا ہے ۔انہوں نے مالیگاؤں شہریان کیلئے گرنا ڈیم اسکیم لاکر پانی کا مسئلہ ہمیشہ کیلئے ختم کردیا جو ناقابل فراموش ہیں

۔اس پروگرام میں شیخ رشید اور پونہ سے تشریف لائی راشٹروادی کانگریس پارٹی کی ریاستی ترجمان آشا مرگھے نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔یہاں خواتین کی جانب سے شیخ رشید کو گرنا ڈیم پانی اسکیم لانے اور سائنہ فلٹر پلانٹ کی تعمیر کرنے پر ان دونوں مقامات کا 3 ڈی ماڈل بطور تحفہ پیش کیا گیا ۔اسٹیج پر یاسمین سید، مہروالنساء اشفاق احمد، شاہینہ انصاری، استقبالیہ کمیٹی کے شکیل بیگ، اعجاز عمر عرفان علی سمیت ہزاروں خواتین جلسہ عام میں موجود رہ کر شیخ رشید کو نیک خواہشات پیش کی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے