عبداللہ مبارک گوا میں ’’بیسٹ بزنس کوآرڈینیٹر ‘‘ کے اعزاز سے سرفراز سیف پریوار کے میڈیا پارٹنر نے بیرون ریاست میں بھی اپنے شہر کا نام روشن کیا

معروف بین الاقوامی سیاحتی مرکز گوا کے فائیو اسٹار ہوٹل پلائینٹ ہالی ووڈ میں منعقد بزنس نیٹ ورک انٹرنیشنل ( بی این آئی) کے ’’بزنس ایوارڈس نائٹ ‘‘ میں عبداللہ مبارک نے اپنی ایوینٹ کمپنی لیمراس میڈیا کی نمائندگی کرتے ہوئے’’ بیسٹ بزنس کوآرڈینیٹر‘‘ ایوارڈ حاصل کیا ،

اس بزنس سمٹ میں ریاست گوا کی معروف تجارتی و اقتصادی فرمس کے ایگزیکیٹیوز اور مالکان نے شرکت کی تھی ،اور فروغِ معیشت و تجارت پر اپنے تجربات و طریقہ کار کو شیئر کیا،صحافتی سرگرمیوں کے علاوہ عبداللہ مبارک کریٹیو و لیمراس میڈیا کے ساتھ گذشتہ کئی برسو سے برانڈنگ ،پرنٹنگ اور ایونیٹ شعبہ میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں .مقامِ مسرت ہے کہ اس اہم تقریب میں عبداللہ مبارک نے اپنی کمپنی اور ایگزیکیٹیو ڈائرکٹر سمیر قاضی کی بہتر طور پر نمائندگی انجام دی .

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے